کیپ ٹا¶ن، 17 نومبر (یو این آئی) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی ایک برس بعد کرکٹ کے میدانوں میں شاندا ر واپسی ہوئی ہے ۔ڈیل اسٹین آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو کر کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو گئے تھے ۔ بدھ کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 25 رنز دے کر ایک وکٹ لی لیکن حوصلہ افزا بات ان کی پوری رفتار سے بولنگ تھی ۔ ان کی ٹیم ٹائٹنز نے نائٹس کے خلاف میچ 38 رنز سے جیت لیا ۔ نائٹس کو شکست کا سامنا رہا ۔ 34سالہ کھلاڑی نے فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔