کولکتہ، 19 نومبر (یو این آئی) اوپنرز شکھر دھون (94) اور لوکیش راہل (ناٹ آ¶ٹ 73) کے درمیان ہندستان کے لیے سات سال بعد دوسری اننگز میں سنچری اوپننگ شراکت کی بدولت دنیا کی نمبر ایک ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف یہاں ایڈن گارڈن میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن، دوسری اننگز میں ایک شاندار واپسی کی اور ہندستان نے دوسری اننگز میں 171 رنز بنالئے ہیں ۔ہندستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے جبکہ سری لنکا نے 122 رنز کی برتری کے ساتھ 294 رنز بنائے ۔لیکن دوسری اننگز میں دونوں ہندستانی کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور میچ کو ڈرا کی طرف پہنچا دیا۔ہندستان کی دوسری اننگز کے 39.3 اوور کے بعد چوتھے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے روکنا پڑا۔ہندستان کے پاس اب 49 رنز کی برتری ہو گئی ہے اور اس کی 9 وکٹیں محفوظ ہیں۔ شکھر بدقسمتی سے اپنی شاندار اننگز 94 رنز کے بعد آ¶ٹ ہو گئے اور یادگار ٹسٹ سنچری سے صرف 6 رن سے محروم ہو گئے ۔ شیکھر نے ساتویں ٹیسٹ سنچری سے صرف چھ رنز دور رہ گئے ۔جب شکھر کی وکٹ گر ی اس وقت افتتاحی شراکت میں 37.1 اوور میں 166 رنز بن چکے تھے اور ہندستان خطرے سے باہر نکل چکا تھا۔شکھر نے 116 گیندوں میں 94 رنز کی جارحانہ اننگز میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ شکھر اور راہل کے درمیان سنچری رفاقت 2010 کے بعد دوسری افتتاحی سنچری شراکت ہے ۔ اس سے پہلے سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں ہندستان نے سنچری شراکت کی تھی ۔ دونوں کھلاڑیوں میں راہل نے پہلے اپنے 50 رنز مکمل کئے ۔انہوں نے 65 گیندیں کھیلیں اور سات چوکے لگائے ۔ شکھر 74 گیندوں میں اپنے 50 رنز پر پہنچے اور انہوں نے سات چوکے لگائے ۔ دن کے اختتام پر، راہل نے 113 گیندوں میں 73رنز بنائے جس میں انہوں نے آٹھ چوکے مارے ۔ بائیں ہاتھ کی بلے باز شیکھر دھون جب اپنے سنچری کے قریب پہنچ رہے تھے اس وقت دنش شناکا کی گیند پر وکٹ کیپر نیروشن ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے ۔ شیکھر نے باہر نکل کر ڈرائیوکرنے کی کوشش کی تھی اور گیند بلے کا باریک کنارہ لے کر وکٹ کیپر کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔ حالانکہ گیند باز نے اپیل نہیں کی تاہم دیگر کھلاڑیوں کی اپیل پر امپائر نائیجل لونگ نے انگولی اٹھالی۔ شیکھر نے فورا ہی ڈی آر ایس کا سہارا لیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ شیکھر اور ہندوستان کے لئے ایک بڑا جھٹکا تھا۔ شیکھر پہلے اننگز میں 8 اور روکیش راہل پہلے ہی گیند پر آوٹ ہوئے تھے ۔ راہل نے دوسری اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایڈن گارڈن کی پچ سے بھر پور فائدہ اٹھایا جب کہ یہ پچ پہلے دن جیسے برتاو کا مظاہرہ کر رہی تھی ۔وہ چوتھے دن تک پوری طرح سے بدل گئی اور بلے بازی کے لئے راہ آسان ہوگئی۔ ہندوستان نے صبح کا سیشن محتاط انداز میں نکالا جس کے بعد میچ ڈرا کی جانب بڑھ گیا۔ شیکھر کے آوٹ ہونے کے بعد چتیشور پجارا میدان میں آئے اور وہ نو گیندوں میں دو رن بناکر کرس پر موجود ہیں ۔ چتیشور پجارا نے ایک اور سنگ میل اپنے نام کیا ہے وہ لگاتار چوتھے دن بلے بازی کرنے اترے ہیں۔ اس سے قبل ہندوستان کے تیز گیند بازوں نے سری لنکا کے دس وکٹ حاصل کئے اور میدان ٹیم کو ایک بڑی برتری سے روک دیا۔ محمد سمیع نے گھریلو میدان پر سری لنکا کے میڈل آڈر کو کنٹرول کیا انہوں نے چار وکٹ لئے جب کہ بھونیشور کمار کو بھی چار وکٹ ملے ہیں۔ اونیش جادو کے کھاتوں میں دو وکٹ آئے ۔ ہندوستان پر سری لنکا کو 122 رن کی برتری دلانے میں نوے نمبر کے بلے باز رنگنا حیات(67) کا اہم تعاون رہا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 83.4 اوور میں کل 294 رن بناکر آوٹ ہوئی۔ رنگنا حیات نے 105 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 67 رن بنائے ۔ان کے علاوہ راہیروتھیریمانے 51 اور اینجلو میتھیو ز نے 52 رن بنائے ۔