سہسرام ،10 نومبر ( انجم ایڈوکیٹ ) ٹاو¿ن جنتا دل یو اقلیت شاخ کی ایک میٹنگ آج ڈہری او ن سون کے نیل کوٹھی بر مکان کالی بابو زیر صدارت جنید انصاری منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے ضلع جنتادل یو اقلیتی کمیٹی کے صدر اسلم انصاری اور جدیو سربراہ اعلیٰ خورشید انور عرف چھوٹن خاں کی شرکت ہوئی۔ جہاں اپنی خطابت میں اسلم انصاری نے کہا کہ تنظیم کو نگر اور وارڈ سطح پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سرکار کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیم کو عام عوام تک پہنچانے کے لئے سبھی لوگ پابند عہد ہوں چونکہ اقلیتوں کی رہنمائی اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذمہ ہے۔ لہذا ہم سبھی اپنے ساتھ سرکار کی عزت و آبرو کا خیال رکھتے ہوئے اقلیت کے فلاح وبہبودی کے لئے سرگرم عمل ہوں ۔ عظیم رہنما خورشید انور عرف چھوٹن خاں نے اپنی خطابت میں کہا کہ سرکار آخری حد تک اپنے کام سے لوگوں کو یقین میں لانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ مستقبل میں اقلیت کے لئے کئی اسکیمیں آنے والی ہیں۔ میٹنگ میں کوثر جیلانی ، قمرالدین فاروقی ، افروز عالم، کرشنا پٹیل ، عثمان انصاری ، راجو قریشی ، ارشد وارثی ، انضمام انصاری ، محمد ارمان انصاری ، شہزاد عالم ، توفیق عالم، جنت انصاری ،نعیم انصاری ، شہنواز منصوری، گوپال سنگھ ، صدام حسین ، مصطفی انصاری ، منوج انصاری ، محمد طارق انصاری ، محمداظہر الدین ، رو نو انصاری کے ساتھ سینکڑوں کی شرکت خاص رہی ۔