امریکہ: ٹیکس کے ضابطوں میں نمایاں تبدیلیوں کی منظوری

واشنگٹن،۸۱نومبر(پی ایس آئی)امریکی ایو ان نمائندگان نے تین عشروں میں پہلی بار ملک کے ٹیکس کے ضابطے میں نمایاں تبدیلیوں کی منظوری د ے دی ہے۔جمعرات کی کامیابی نے صدر ٹرمپ اور کانگریس کے ری پبلکنز کو پارلیما نی ناکامیوں کے ایک سال بعد اس فتح سے ہمکنا ر کیا ہے جس کی انہیں اشد ضرورت تھی۔ایوان کے اسپیکر ری پبلکن قانون ساز پال ریان نے کہا کہ اس جگہ حالات جوں کا توں رکھنے کا سلسلہ بہت مضبوط ہے اس کانگریس نے آج اس سلسلے کو توڑ دیا ہے۔ایوان کے ری پبلیکن ارکا ن کے درمیان اس رجائیت پسندی کے باوجود، ابھی اس بل کو سینیٹ سے منظو ر ی کے ایک کہیں زیادہ مشکل مر حلے کا سامنا ہے۔ جمعرات کی رات، سینیٹ میں ٹیکس کا مسودہ تیار کر نے والے ایک پینل نے خود اپنے در ست کئے گئے اس بل کی منظوری دے دی جسے اگلے ہفتے تھینکس گونگ کی تعطیل کے بعد پوری سینیٹ میں بھیجا جا ئے گا۔سینیٹ کے اس بل کو پہلے ہی ڈیمو کر یٹس کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جو اس بل کو دو لت مندوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا بل کہتے ہیں۔ کئی ری پبلیکن سینیٹرز نے بھی اس بل کی حما یت میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے جس سے اس کی منظو ری مشکل میں پڑ گئی ہے۔دونوں پارٹیوں کے ار کان نے ملک کے ٹیکس کے پیچیدہ ضابطے کو اس سال کے آ خر تک صدر کے دستخط کے لیے وہائٹ ہاو¿س بھیجنے کے لیے اس میں نمایا ں تبدیلیاں لانے میں عجلت کا مظا ہرہ کرنے پر بھی خدشات ظاہر کیے ہیں۔