انا کی تسکین کیلئے کی گئی نوٹ بندی :لالو

پٹنہ،8نومبر(یواین آئی)راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یدو نے ‘نوٹوں کی منسوخی’کو نریندر مودی حکومت کی انا کی تسکین بتاتے ہوئے کہا کہ اس انا نے ملک کے 150بے قصور لوگوں کی قربانی لے لی۔مسٹر یادو نے نوٹوں کی منسوخی کوآج ایک سال پورا ہونے کے موقع پر اپنے ٹویٹ کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور اس کی قیادت والی مرکزکی قومی جمہوری اتحادی(این ڈی اے )حکومت کے فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے لکھا،”وہ نوٹوں کی منسوخی نہیں انا کی تسکین تھی جس میں 150 لوگوں کی قربانی لی گئی۔”مسٹر یادو نے نوٹوں منسوخی کو’ نینو’قرار دیا اور کہا کہ یہ ‘نتھنگ ان اور نتھنگ آ¶ٹ’پالیسی تھی،اس لئے اس کا نتیجہ ‘نتھنگ’مطلب صفر رہا۔ایک دیگر ٹویٹ میں بی جے پی کے صدر امت شاہ اور ان کے بیٹے پر طنز کرتے ہوئے آرجے ڈی سربراہ نے کہا۔’نوٹوں کی منسوخی کا واحد فائدہ امت شاہ کی آمدنی میں 300گنا اور ان کے بیٹے کی آمدنی میں 16000گنا کا غیر متوقع اضافہ رہا۔”وہیں،مسٹر یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی بدعنوانی کے لئے حکومت کی جانب سے لائی گئی فیئر اینڈ لولی اسکیم رہی۔