’ایم ای پی ‘کل ہندفلاح وبہبود پارٹی برائے خواتین کی پریس کانفرنس

نئی دہلی 16نومبر(پریس ریلیز) نئی د ہلی کے کا نسٹی ٹیوشن کلب رفیع مارگ پر آج دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دہلی پردیش کے صدر جناب محمد عاقل ،ہیرا گرو پ آف کمپنیز کے ڈائرکٹر جناب اسماعیل شیخ اور کل ہند فلاح وبہبود پارٹی برائے خواتین کی صد ر محترمہ ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے میڈیا سے آئے برادرا ن سے خطاب کیا۔ جس میں ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے اولا اپنی پارٹی کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈا لتے ہوئے ملکی حالات اور اپنے لائحہ عمل کے بار ے میں تفصیلی بات چیت کی۔ ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے کہا کہ ہمیں گہری چوٹ پہنچتی ہے جب ملک میں خواتین کے خلاف ہر لمحہ اور منٹ ظلم وزیادتی کے معاملات سننے میں آتے ہیں۔ بڑی بڑی اسکیمو ں کا ذکر حکومتوں کے اشتہارات میں دیکھنے کو تو ملتے ہیں لیکن خواتین اور خصوصا متاثرین تک کتنا مالیت پہنچ پاتا ہے یہ سب کو معلوم ہے کہ صفر کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ پارٹی کے صدر برائے دہلی پردیش جناب محمد عاقل نے بتایا کہ محترمہ بہن آپا ڈاکٹر نوہرہ شیخ کے اس عزم مصمم میں ہم ان کے ساتھ ہیں ، میں ایک این آر آئی ہوں لیکن اپنے تمام تر بیرونی مصروفیات کو ترک کرکے آئندہ چند مہینوں میں ملک بھارت پیارا بھارت اپنا بھارت ہندستان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بس جاﺅں گا اور اس وقت تک ہماری تگ و دو جاری ر ہے گی جب تک ہم ملک میں تمام خواتین کو تحفظ اور سیکیور ہونے کا احساس نہ دلادیں۔ دہلی پرد یش کے صدر جناب محمد عاقل نے بتایا کہ محترمہ ڈاکٹر نوہرہ شیخ ماہر تعلیم اور خواتین معاملات اور خواتین واطفال بہبود کیلئے ہندستان کی سر فہرست خواتین میں شمار کی جاتی ہیں۔ گزشتہ اتوار یعنی 12نومبر کو ڈاکٹر نوہرہ شیخ اور ان کے ہندستان بھر سے آئے ہوئے نمائندوں نے کل ہند فلاح بہبود پارٹی برائے خواتین ”ایم ای پی “کا اعلان للت ہوٹل دہلی میں کیا۔ اردو ایڈیٹرس کے اس میٹنگ میں ڈاکٹر نوہرہ شیخ کے علاوہ محمد عاقل بھی شریک رہے۔ پارٹی مقاصداو ر اہداف کا تعا ر ف کراتے ہوئے ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے بتایا کہ ہند وستان کی آزادی کو تقریباً ستّر ۰۷ سال گذر چکے ہیں مگر اب بھی ہمارے ملک کی اکثریت مفلسی کا شکار ہے ۔ بہت سے لیڈر آئے بہت سی تنظیمیں وجود میں آئیں اور انھوں نے ہندوستان پر حکمر انی کی اور چلی گئیں۔ بہت سے پروگرام اور نمونہ و خاکہ لوگوں کے سامنے پیش کئے گئے مگر اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ ترقی عمل پذیر نہ دیکھی جا سکی ۔ پوری طرح سے حکومت کا سرمایہ اور اسکیم لوگو ں تک نہیں پہنچ سکے۔ مثلاً حکومت نے ایک اسکیم کے تحت سو۰۰۱ روپئے ضرورت مندوں کے لئے شروع کئے مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ پیسے ضرورتمندوں کے ہاتھوں میں پہنچتے پہنچتے یا تو بالکل ہی ختم ہوجاتے ہیں اور اگر ملتے بھی ہیں تو بہت معمولی رقم۔ایم ای پی یعنی مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی بنیادی طورپر اس بات کی یقین دہانی کے لئے اقدامات پر توجہ مرکوز کررہی ہے کہ تمام حکو متی منصوبوں پر عمل ہو اور غریبوں تک اُن کا حق پوراکا پورا پہنچ سکے۔
یہ ابھی دور کی بات نہیں ہے کہ ہمارے ملک کو دنیامیں سونے کی چڑیا سے تعبیر کیا جاتارہاہے کیا وجہ ہے کہ کل کی سونے کی چڑیا آج صرف چڑیا تو ہے لیکن نہ وہ سونے کی ہے اور نا ہی اسکی اڑان اعلی ہے۔ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم بھارت کو سو نے کی چڑیا بنانے کے لئے کام کریں گے اور حقیقت میں ہمارا گروپ اس ضمن میں بہت کام کربھی رہاہے اور معاشرے کومضبوط سے مضبوط بنانے میں پورا تعاون پیش کررہاہے ہم شفافیت اور حکومتی میکانزم کی درستگی اور سماجی اور قومی کامو ں کے لئے وجود میں آرہے ہیں ناکہ ذاتی مفاد کے حصول کے لئے ۔ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے کہا کہ ہما را مقصد اپنے ملک بھارت کے لوگوں کو اس بات کا احساس دلانا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کی مضبوطی اور ترقی کے لئے ایک پاکیزہ خاندان کی ضرور ت ہوتی ہے اور معاشرہ اور خاندان کی اساس او ر اہم بنیاد عورت ہوتی ہے ایک عورت اگر مضبو ط ہے اور وہ ہندستان کی معزز شہری ہونے کو محسو س کررہی ہے تو خاندان مضبوط ہوگااور خاندان مضبوط ہوگا تو معاشرہ بھی مضبوط ہوگا اور اخلاقی گراوٹوں سے پاک ۔ ہمارے ملک کی کروڈوں کی آبادی میں خواتین بہت بڑا حصہ ہیں ۔ ہم اس بہت بڑے حصہ کو مضبوط اور بااثر بنانا چاہتے ہیں ہمیں اس بات کو قبول کرنا ہو گا کہ جب تک عورت کو مضبوطی نہ دی جائے ہمارا مُلک بھی مضبوط نہیں ہو سکتا۔مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی) کو ہم وجود میں لائے ہیں ۔ہم ہر ایک فرد کا اس میں خیر مقدم کرتے ہیں۔مرد ،عورت اور ہمارے مُلک کا ہر فرد اس میں شامل ہوسکتاہے البتہ اُسے یہ عہد لینا ہو گا کہ خواتین (عورتوں) کے حقوق کی حفاظت ہو اور اُس کی عزّت اور وقار کو وہ مجروح نہ کرے۔ہم پورے ہندوستان کے گوشے گوشے میں خواتین کے تحفظ کے لئے کام کریں گے کیونکہ بھارت کے کئی جگہوں پر عورتوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ ہماری پارٹی کا مقصد پورے بھارت کی ریاست اور ہر جگہ کے لوگوں کو حق دلانا اور مضبوط کرنا ہے۔مہیلا ایمپاورمنٹ میں عام انسان ہی منفرد حیثیت رکھتا ہے اور عام انسان ہی ہماری تنظیم کی طاقت بھی ہیں اورحصہ بھی ۔ اور ہماری توجہ اسی بات پر مبذول ہو گی کہ نچلے طبقے کے لوگوں کو او¾پر اُٹھایا جائے۔انھیں مضبوط کیا جائے اور ہر ایک کی مذہب و ملّت کی تفریق سے ہٹ کرمدد کی جائے اور بلا کسی رنگ ونسل یا مذہب اور ذات کا فرق کئے بغیر ملک کو مضبوط اور ترقی کی راہ پر لگایا جائے۔ اس تنظیم سے خود کو جوڑنے کے لئے MEP کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ ہم ہر ایک کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہر ایک سے مودّبانہ التماس کرتے ہیں کہ اپنے وطن کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں اور اس تنظیم کا حصہ بنیں۔ اور ہماری تنظیم کی نمائندگی ملک کے ہر حصہ میں ہوگی اور ہم قریہ قریہ ‘ شہر شہر پہنچنے کی کوشش کریں گے ان شاءاللہ تعالی۔ہمیں میڈیا کی بھی ضرورت ہے کیونکہ آپ لوگ ہماری اور ہمارے ملک کی آواز ہیں اور ہمیں آپ ہی کے توسط سے کروڑوں لوگوں تک پہنچ کر انکے مرجھائے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ لانی ہے۔MEP ایک بڑی سوچ کے ساتھ وجود میں آئی ہے۔ آپ سب کے ساتھ ہم آگے بڑھیںگے اور جدوجہد کریں گے کہ ہندوستان کی ترقی ہو ۔آئےے ہم سب ملکر اپنے دیش کے ہر ایک خطے میں تبدیلی لائیں اور ملک کو سچی ایماندار اور باصلاحیت مخلص قیادت دلائیں جو سب کے لئے عدل اور انسانیت کی خدمت کرنے کو اپنی شان سمجھتے ہوں۔MEP کے کام کا آغاز ہم نے 12نومبر 2017 دہلی کے للت ہوٹل میں منعقد تقریب سے کیا ہے جہاں ہم نے ملک کی مایہ ناز خواتین کو عزت سے نوازاہے اور پورے ملک سے آئے ہوئے MEP کے نمائندوں اورعلمی‘ سماجی اور فلمی دنیاکی اہم شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔فوٹو کیپشن : نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب رفیع مارگ میں ایم ای پی (مہیلا امپاور منٹ پارٹی برائے خواتین کی صدر محترمہ ڈاکٹر نوہرہ شیخ ، دہلی پردیش کے صدر جناب محمد عاقل اور ہیرا گروپ آف کمپنیز کے ڈائرکٹر جناب اسماعیل شیخ میڈیا سے پروگرام کے دورانرابطہ شخص : محمد عاقل صد ردہلی پردیش 8130687889