اے ٹی ایم سے نہیں چراسکے پیسے ، تو اکھاڑا اور رکشہ پر لاد کر چلتے بنے چور

حاجی پور ،یکم نومبر ( نمائندہ) ویشالی میں چوروں کی انوکھی حرکت دیکھنے کو ملی ہے۔ ضلع کے مہوا میں بیل کنڈا چوک علاقہ سے چوروں نے پہلے تو ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے روپے چوری کرنے کی کوشش کیا۔ لیکن جب وہ اس میں ناکام رہے تو اے ٹی ایم کو اکھاڑ کر لے گئے ۔چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو توڑ پھوڑ کرنے اور کھیت میں پھینکنے سے پہلے سیکوریٹی گارڈ کے ساتھ مار پیٹ بھی کی ۔اے ٹی ایم چوروں نے اے ٹی ایم اکھاڑا اور کچھ دور لے جاکر پھر سے روپے نکالنے کی کوشش کی اور اس کے لئے اے ٹی ایم میں توڑ پھوڑ بھی کی ، لیکن اے ٹی ایم میں روپے نہیں ملنے پر سڑ ک کنارے پھینک دیا۔ اس دوران جس مکان میں اے ٹی ایم تھا اس کے مکان مالک کے بھائی کو بھی چوروں نے رسی سے باندھ دیا ۔ جانکاری کے مطابق اکھاڑے ہوئے اے ٹی ایم کو چور رکشہ سے لے گئے تھے ، جس اے ٹی ایم میں اس واردات کو انجام دیاگیا ہے وہ آئی سی آئی سی آئی بینک کا ہے اے ٹی ایم ۔ واقعہ کے بعد کئی تھانوں کی پولس بھی موقع پر پہنچی ۔ مہوا ایس ڈی پی او اننت رائے بھی جانچ کو پہنچے ۔