بائی پاس سڑک تعمیرکے مطالبہ کو لے کر دھرنے کا انعقاد

سیتامڑھی ، 29 نومبر ( محمد ارمان علی ) سیتامڑھی سونبرسار وڈ میں بھوتہی ، دوستیاں و سونبرسا کی خستہ حال بائی پاس سڑک کے مرمت کی مانگ کو لے کر بھوتہی مکھیا منوج کمار کی اپیل پر بھوتہی چوک پر منعقد یک روزہ دھرنا پروگرام میں ضلع پارشد نیز سابق پرمکھ سنجے کمار عرف سنیل ، خاتون مورچہ صدر ریکھا رانی ، سماجی کارکن محمد قمر اختر وکئی مکھیا شامل ہوئے ۔ دھرنا کو خطاب کرتے ہوئے ضلع پارشد سنجے نے کہا کہ سڑک تعمیر کمپنی نے وعدہ خلافی کی ہے ۔ عوام تکلیف میں ہے اور تعمیر ی کمپنی کے افسران کان میں تیل ڈالے سوئے ہیں۔ پر غفلت میں نہ رہیں۔ عوام کے حقوق کے لئے عوامی نمائندے آج ایک دن کی تحریک پر بیٹھے ہیں لیکن یاد رہے جلد ہی سڑک کی تعمیر نہیں ہوئی تو آئندہ فروری مہینہ سے غیر معینہ دھرنا مظاہرہ ، بھوک ہڑتال کی تحریک شروع ہوگی اورعوام کا حق ہم سبھی لے کر رہیں گے۔ بھوتہی مکھیا مسٹر کمار نے کہا کہ بائی پاس سڑک اور نیز تعمیر کے مطالبہ کو لے کر حکام سے لے کر نیتن کڈکری کو لکھتے و ملتے رہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ سے بھی ملے ۔ ڈی ایم ، ایم ایچ آئی و تمام متعلقہ محکموں کے افسران سے رابطہ کیا۔ روڈ ٹرانسپورٹ ہائیوے اور ٹرانسپورٹ کے وزیر کے پرائیویٹ سکریٹری نے بھی چیف انجینئر ( پی 3) سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے وزارت کو آگے کی کارروائی کے لئے مکتوب لکھا گیا ۔ لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ کافی انتظار کے بعد دھرنا پر بیٹھنا پڑا ہے۔ مطالبات مانے گے تو ٹھیک ورنہ بڑی تحریک چلائے جائے گی۔ خاتون وکاس مورچہ کے صدر ریکھا رانی نے کہا کہ سڑ ک انسانی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ وہیں ملک کی ترقی کے لئے بھی ضروری ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے مکھیا کے اس تحریک کو خاتون وکاس مورچہ کی حمایت ملتی رہے گی۔ وہیں سماجی کارکن محمد اختر نے بتایا کہ سڑک تعمیر کمپنی بی ایس سی – سی اینڈ سی نے بھی جس بائی پاس سڑک کا بھر پور استعمال کیا ، اس سڑک کو اس کی بد حالی پر چھوڑ دیا۔ عوا م اور عوامی نمائندے سے تعاون لینے میں ماہر اس وقت کے پروجیکٹ منیجر پی این ہورت سے سڑک تعمیر کی تمام مانگوں پر توجہ نہیں دیا۔ آج ان کی اندیکھی سے نمائندے ہزاروں عوام مذکورہ خطرنا ک سڑ ک کو کافی در د کے ساتھ گزرتے ہیں۔