بالی میں آتش فشانی، پروازیں آج بھی معطل

جکارتہ28نومبر (آئی این ایس انڈیا) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں واقع کوہ آگونگ میں آتش فشانی کے باعث آج چوتھے روز بھی پروازوں کا سلسلہ معطل ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق کم ازکم مزید چوبیس گھنٹوں تک پروازوں کی بحالی کا امکان نہیں ہے۔ ہفتے کے دن اس پہاڑ میں سرگرمی کے نتیجے میں فضا میں دھوئیں کے کثیف بادل اور راکھ کی ذرات شامل ہونے کے باعث بالی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ صرف منگل کے دن ہی 443 پروازیں متاثر ہوں گی۔ ادھر حکام نے کوہ آگونگ کے قریبی علاقوں سے ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔