بانکا میں بالو اوور لوڈ ضبط ، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کررہا ہے جانچ

بانکا ،27 نومبر ( نمائندہ ) سڑک پر چلنے والے اوور لوڈ گاڑیوں سے ٹریفک متاثر ہو رہا ہے جس سے مسافروں اور دیگر ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اوورلوڈ گاڑیاں ان دنوں شہر کی سڑکوں پر ڈیول بنے ہوئے ہیں۔ وہیں بائک، بسیں، دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور اپنی من چاہی جگہوں پر اپنی گاڑی کھڑا کرکے حادثے کو دعوت دے رہے ہیں ۔ بانکا کی سڑکوں سے ہوکر گزررہے بنگال و جھارکھنڈ سے آنے والے اوور لوڈ ٹرکوں کے خلاف ضلع انتظامیہ نے مہم شروع کردیا ہے ۔ اسی کڑی میں اتوار کی رات میں پولس کے ذریعہ چلائی گئی خصوصی چھاپہ ماری مہم میں 40 اوور لوڈ ٹرکوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی او ایس کے اس کی قیادت میں اوو لوڈنگ کے خلاف چلائی گئی مہم میں انسپکٹر ایم ایس چوہان ، بونسی تھانہ صدر پریکچھت پاسوان ، باراہاٹ تھانہ صدر پرویش بھارتی شامل تھے۔ ضبط کئے گئے 40 ٹرکوں میں سے 30 ٹرکوں میں بالو اوور لوڈ تھا، جبکہ چار ٹرکوں میں اوور لوڈ چھر اور چار میں سریا لوڈ تھا ۔ وہیں کاغذاتوں کی جانچ کے دوران کئی ٹرکوں کے چالان رسید بھی فرضی پائے گئے ہیں۔ انچارج ایس پی شفیع الحق نے بتایا کہ ضلع میں اوور لوڈ نگ کے مسائل سے نپٹنے کے لئے انتظامیہ کی ہدایت پر مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم میں پولس ٹیم میں بھاگلپور – ہنسڈی کے راستے بونسی اور باراہاٹ کے بیچ اوور لوڈ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ جس میں زیادہ تر گاڑیوں میں بالو لدے تھے ، جو جھارکھنڈ و بنگال سے بالو کا اٹھاو¿ کر بانکا کے راستے دیگر اضلاع میں لائے جارہے تھے ۔ اس میں کئی گاڑیوں کے چالان رسید بھی فرضی پائے گئے ہیں ۔ جس کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں اوور لوڈ گاڑیوں کو ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے سپرد کردیاگیا ہے ، جن کے ذریعہ ڈرائیور وں سے جرمانے کی وصولی کی جائے گی ۔