باکسرمیری کوم کواٹر فائنل میں

نئی دہلی، 02 نومبر (یو این آئی) ہندستانی خاتون باکسر ایم سی میری کوم اور شکشا نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر ایشیا خاتون باکسنگ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جمعرات کو داخلہ حاصل کر لیا۔ پانچ بار کے عالمی چمپئن میری کوم نے ویت نام میں چل رہے چمپئن شپ کے 48 کلوگرام کلاس کے مقابلے میں مقامی کھلاڑی ڈیئم تھی تنہ کو 4۔1 سے جبکہ شکشا نے 54 کلوگرام کلاس میں منگولیا کی اوین نیرج¸ کو 5۔0 سے شکست دی۔ تقریبا ایک سال بعد رنگ میں واپسی کر رہی میری کوم نے اپنے پسندیدہ وزن زمرے میں واپسی کی ہے ۔وہ پہلے 51 کلو گرام میں کھیل رہی تھیں ۔ میری کوم نے پہلے سست شروعات کی لیکن دوسرے را¶نڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی کھلاڑی کو شکست دے دی۔ چار بار کی ایشین چمپئن میری کوم کا کوارٹر فائنل میں چینی تائی پے کی مینگ چیہ پنگ سے مقابلہ ہوگا۔