بجلی کے ننگے تار نے چھین لی گھر کے چراغ کی زندگی

سیتامڑھی ، نومبر ( نمائندہ ) سونبر سابلاک کے تحت راج واڑہ گاو¿ںمیں اتوار کی صبح قریب 5 بجے جب اپنے ہی گھر میں بجلی کے میٹر کے ننگے تار کی زد میں آکر ایک نابالغ لڑکے کی دردناک موت ہوگئی ہے۔ مہلوک کی پہچان راجوڑاہ وارڈ نمبر 8 باشندہ ستیہ نارائن اوجھا کا قریب 12 سالہ بیٹا روشن کمار کی شکل میں کی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع سونبر ساتھا نہ کو دی گئی ۔جس کے بعد تھانہ کے سب انسپکٹر ہیرا کانت ایشور معاون انسپکٹر انیل کمار بھگت پولس فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ وہیں پنچایت کے مکھیا شوبھا دیوی کے مکھیا نمائندہ منوج کمار بھاجپا بلاک صدر رام پرویش سنگھ ، سابق مکھیا انل کمار ٹھاکر ، سرپنچ مدھوریندر کمار و دیگر بھی متاثرہ کے گھر پہنچ کر خاندان کو دھارس بدھاتے ہوئے انتظامیہ سے مناسب معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اوجھا کے گھر میں میٹر کے نزدیک بجلی کا تار ننگا ہے ، جس کی زد میں آکر نابالغ کی دردناک موت ہوگئی۔ واقعہ صبح قریب 5 بجے کا ہے۔ واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں گاو¿ں کے لوگ اکھٹا ہوگئے اور بجلی محکمہ کے خلاف مشتعل ہوکر بجلی محکمہ کے ملازمین و افسران پر لاپرواہی کا الزام لگانے لگے ۔گاو¿ں کے لوگوں نے بتایا کہ بجلی محکمہ کے جے ای تو آتے ہی نہیںہیں ، ملازمین سے لوگ کہتے کہتے تھک جاتے ہیں ، لیکن ملازم پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ میٹر لگا کر تار کو ننگا چھوڑ دینے کی وجہ سے ہی مذکورہ واقعہ کے رو نما ہونے کی بات وہ بتارہے تھے ۔وہیں گاو¿ں کے لوگ تحریک کی بات کررہے تھے ۔خبر بھیجنے تک پولس لاش کو پوسٹ مارٹم میں بھیجنے کی کوشش میں لگی تھی۔ والد غریب ہیں اور آٹو چلاکر خاندان کا گزر بسر کرتے ہیں ۔ ستیہ نارائن اوجھا بیحد غریب خاندان سے آتے ہیں۔ خود آٹو چلاتے ہیں ، کھیت کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے پھر بھی بیٹے کو پڑھا رہے تھے، کہ آگے چل کر خاندان کا بہتر سہارا بنے گا۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔