بدعنوانی ، ایمانداری ہے ،نتیش کا لالو پر طنز

پٹنہ،30نومبر(یواین آئی): وزیراعلی نتیش کمار نے بدعنوانی کے سلسلے میں آج تیسرے دن بھی راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو پر اشاروں کنایوںمیں طنز کیا ہے ۔نتیش کمار نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لالو یادو کا نام لئے بغیر سوالیہ انداز میں کہاکہ بدعنوانی ایمانداری ہے ۔اس کے خلاف کارروائی غلط ہے ۔”اس سے پہلے کل بھی انہوں نے اشاروں اشاروں میں کہا تھا،”جان کی فکر،مال -مول کی فکر،کیا سب سے بڑی حب الوطنی ہے ۔”وہیں منگل کے روز انہوں نے آر جے ڈی صدر ،جنتادل یوکے سابق قومی صدر شرد یادو اور بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کی سکیورٹی میںتخفیف کے مرکز کے فیصلے کے خلاف جاری بیان بازی کے درمیان سوالیہ لہجے میں کہا تھا کہ ریاستی حکومت زیڈ پلس اور خصوصی سکیورٹی گروپ(ایس ایس جی)کی ملی ہوئی سکیورٹی کے باوجود مرکز سے نیشنل سکیورٹی گارڈ(این ایس جی)اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے سیکڑوں سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے ذریعہ لوگوں پر رعب ڈالنے کی ذہنیت کیا مضبوط شخصیت کی دلیل ہے ۔