برہڑیا/سیوان ،18 نومبر ( راجیش کمار ) برہڑیا تھانہ علاقہ کے مرغیا ٹولہ گاو¿ں باشندہ شرف اللہ خان کے اکلوتے بیٹا محمد طلحہ خان نے علی گڑھ کے ساتھ ساتھ سیوان کا نام روشن کیا۔ واضح ہوکہ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کیمپس میں اتر پردیش حکومت کے ذریعہ بلدیاتی انتخاب کے مد نظر کوئز مقابلہ ووٹر بیداری کا ریاست سطحی پروگرام کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں پورے ضلع سطح کے مختلف اسکولوں کے 2-2 طلبا کو منتخب کیاگیا۔ جس میں علی گڑھی یونیورسیٹی کیمپس اسکول کے ایس ٹی اسکول کے 9 ویں درجہ کے محمدطلحہ خان کو بھی منتخب کیا گیا تھا۔ کوئز مقابلہ ووٹر بیداری مقابلہ میں لگاتار ہر سوال کا جواب دیتے ہوئے کوئز مقابلہ میں طلحہ خان دوسرا مقام حاصل کر علی گڑھ کے ساتھ ساتھ سیوان ضلع کا نام روشن کیا۔ وہیں اسکول انتظامیہ کے کہنے کے مطابق طلحہ خان پڑھنے لکھنے میں کافی اچھا ہے۔ محنت کے ساتھ پڑھائی کرتا ہے۔ اگر اسی طرح پڑھائی پر توجہ دیتا رہا تو آنے والے دنوں میں ضرور کامیاب بنے گا۔ یہ ہم سب کی دعا ہے۔ وہیں اس کی اس کامیابی سے خاندان والے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔ والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں۔ ساتھ ہی طلحہ کے بڑے ابو اطیع اللہ خان ، حاجی سلیم اللہ خان، ٹنو خان، کلیم اللہ خان ، عظیم اللہ خان، زاہد خان ، نعیم اللہ خان سمیت سبھی کا کہنا ہے کہ یہ سب طلحہ کی محنت کے بدولت یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ ساتھ ہی ہم سب کی دعا ہے کہ طلحہ پڑھ لکھ کر ملک کا نام روشن کرے اور غریبوں کی مدد کرے ۔ وہیں گاو¿ں والوں میں بھی کافی خوشی کا ماحول ہے۔ ہر طرف اس کی کامیابی کا چرچا ہوتا ہے ۔