بچی کے موت کے بعداوجھا کی بات پر والد نے لاش کو پھینکی

مظفر پور ،17 نومبر ( نمائندہ ) معصوم بچی کے موت کے بعد والد نے اس کی لاش چیچیری بہن کے گاو¿ں میں لے جاکر پھینک دی ۔پولس نے لاش کو برآمد کرلیا ہے۔ مظفر پور ضلع کے اورائی تھانہ کے مسرولیا گاو¿ں باشندہ چولہائی پاسوان کی بیٹی ’پھینکنی ‘کی موت دو دن قبل ہوگئی ۔ دو ماہ قبل اس کے 6 سالہ بیٹا کی بھی موت ہوگئی تھی۔ تب نام نہاد اوجھا نے خاندان میں ڈائن ہونے کا بھروسہ اسے دیا تھا۔ اس نے لاش وہاں پھینکنے کو کہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 ماہ قبل چولہائی پاسوان کا اپنی بھتیجی سنیتا سے تنازعہ ہو ا تھا۔ اس کے بعد اس کے بیٹا کی موت ہوگئی تھی ۔اب اس کی بیٹی کی بھی موت ہوگئی ۔ حالانکہ دونوں بچوں کی موت بیماری کا علاج نہیں کراپانے سے ہوئی۔ بیٹی کی موت سے چولہائی کافی بے چین ہوگیا اور دیر رات دربھنگہ کے سنگھوارہ تھانہ سے دہسیل پیرا گاو¿ں باشندہ لکھن پاسوان کے گھر پھینک آیا ۔لکھن کی بیوی سنیتا دیوی کے خلاصے کے بعد سنگھوارہ تھانہ صدر ستیہ پرکاش نے اس کا فرد بیان درج کر اور ائی تھانہ بھیج دیا۔ پوچھ تاچھ میں لکھن کی بیوی سنیتا دیو ی نے بتایا کہ لاش اس کے چچیرے بھائی چولہائی پاسوان کی بیٹی پھینکنی کی ہے۔ بتایا کہ پھینکنی بیمار رہتی تھی۔ کئی ڈاکٹروں و حکیموں سے دوا کرانے کے باوجود اس کی طبیعت میں سدھار نہیں ہوا۔ اس نے اوجھا و جھار پھونک کا بھی سہارا لیا۔ بچی کی 14 نومبر کو موت ہوجانے پر اسے کسی نے گمراہ کن جانکاری دی کہ دہسیل پیرا گاو¿ں کے کسی شخص نے جھار پھونک سے اس کی بچی کی جان لے لی ہے اور لاش وہیں پھینک آو¿ ۔ اس پر وہ بیٹی کی لاش کو یہاں پھینک گیا ہے۔ پولس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا۔