بچے جارہے تھے پڑھنے جرائم پیشوں نے اسکول وین میں لگائی آگ

اورنگ آباد ،15 نومبر ( نمائندہ ) جرائم پیشوں نے اسکول کے مالک سے رنگداری دینے کے لئے اسکول وین کو روک کر آگ لگادی ۔گاڑی کو پھونکنے کے پہلے انہوں نے بچوں کو نیچے اتار دیا۔ اس درمیان ایک بچے کے اغوا کی افواہ پھیلنے سے گارجین دہشت میں رہے ۔ واقعہ اورنگ آباد ضلع کے سوہر بگہا گاو¿ں کے پاس منگل کو ہوا۔ کٹمبا تھانہ کے تُرتا گاو¿ں سے بچوں کو لے کر سنت جوسیف اسکول وین امبا جارہی تھی اور راستے میں سوہر بگہا گاو¿ں کے پاس بائک سوار جرائم پیشوں نے اسے اور ٹیک کر روک دیا۔ انہوں نے اسکول وین پر سوار 8 بچوں کو نیچے اتار دیا۔ پھر پٹرول چھڑ ک کر وین میں آگ لگا کر وہ بائک پر سوار ہو کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے ۔جاتے جاتے جرائم پیشوں نے بس ڈرائیو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کے مالک کو کہہ دینا کہ وہ ملے ۔ اسکول مینجمنٹ کی خبر پر پولس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش کی ۔ اسکول مالک دلیپ کمار گپتا اور ڈائریکٹر انوپ کمار نے بتایا کہ سبھی بچوں کو محفوظ طریقے سے اسکول اور ان کے گھر پہنچادیا گیا ۔ حالانکہ اس کے پہلے ایک بچے کے اغوا کی افواہ بھی تیزی سے پھیلی ۔ جس کی وجہ کر گارجین دہشت میں رہے ۔ اسکول کے ڈائریکٹر انوپ کمار نے پولس کو بتایا کہ واقعہ کے بعد انہیں ایک فون آیا تھا۔ جس میں ملنے کو کہاگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فون کرنے والے جرائم پیشہ سے مل کر رہنے کی بات کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایسانہیں کرنے پر اسکول چلانا ممکن نہیں ہے۔