بھورے میں ہائی ٹینشن تارکی زد میں آنے سے 6 لوگوں کی موت ،کئی زخمی

گوپال گنج، 20 نومبر ( ارون مشرا ) بھورے تھانہ علاقہ کے ہسیسپور میں پیر کی شام جلوس میں کرنٹ سے رقاصہ سمیت چھ افراد زندہ جل گئے۔ اس حادثہ میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔جبکہ ایک رقاصہ کی حالت نازک ہونے پر ہسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں دو کی پہچان ہوگئی ہے جبکہ تین کی پہچان نہیں ہوپائی ہے۔ ہسیس پور ٹولہ را وا ہوکر اکٹہا پوکھرا کے پاس جلوس جارہا تھا ۔ ٹریکٹر پر رقاصہ کا رقص ہورہاتھا ۔ راوا رکتا سے جلوس آگے جیسے ہی بڑھا، کہ پہلے سے جھکے ہوئے ہائی ٹےنشن تار کی زد میں آنے سے پورے ٹریکٹر میں کرنٹ دوڑ گیا۔ اس سے، ٹریکٹر پر سوار سبھی لوگ جھلس گئے ۔ تقریبا 18 لوگ سوار تھے، جس میں چھ افراد کی شناخت ہوئی ہے۔ جبکہ دوسرے لوگوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو کی شناخت بھورے تھانہ علاقہ کے کلیان پور پرتما ٹولہ باشندہ آنجہانی رامائن یادو کے بیٹے (35) جتن یادو اور اسی گاو¿ں کے سشیل پال کا بیٹا (22) روی پال کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں مہلوک آرکیسٹرا دیکھنے میلہ میں پہنچے تھے ، وہیں رقاصہ اور دیگر مرنے والوں کی نشاندہی نہیں کی ہوسکی ۔بھور ے تھانے کی پولس دیر شام تک ایف آر درج نہیں کرسکی تھی۔ لاش کو برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیجنے کی کارروائی ہورہی تھی۔ ایس پی مرتنجے کمار چودھری پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی۔ رقاصہ کی حالت سنگین ہے، جو علاج کے لئے صدر ہسپتال کا ریفر کیا گیا ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔