تالاب سے نکلی سانپ جیسی مچھلی ، دیکھتے ہی نوجوان ہوا بے ہوش ، موت

بکسر ،17 نومبر ( نمائندہ ) بڑی مچھلیاں زیادہ تر سمندر اور گنگا میں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ لیکن جمعرات کو کران سرائے کی مٹھیلا گاو¿ں میں ایک 15 کیلو کی مچھلی ملی جسے دیکھ ایک نوجوان بے ہوش ہوکر گر پڑا اور اس کی موت ہوگئی۔ گاو¿ں کے لوگوں کی مانیں تو مٹھیلا گاو¿ں کے تتواں ٹولی باشندہ للن تاکو کا بیٹا ونو د کمار گاو¿ں کے پوکھرنیا ں پوکھڑ میں مچھلی مار رہا تھا۔ اس وقت گاو¿ں کے قریب آدھا درجن نوجوان اس کے ساتھ تالاب میں اتر مچھلی پکڑ رہے تھے ۔ اچانک ونود کے ہاتھ ایک بڑی مچھلی لگی ۔ قریب ساڑھے چار فٹ لمبی اور سانپ کی شکل کی اس مچھلی کو پکڑا ۔ ونود جیسے ہی تالاب سے باہر آیا کہ زمین پر گر پڑا اور موقع پرہی اس کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ مچھلی مار رہے نوجوانوں نے جب ونود کو عجوبی مچھلی کے ساتھ گرتے دیکھا تو دوڑے بھاگے اس کے نزدیک پہنچے ۔لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی ۔ حالانکہ اس کی موت مچھلی کے زہر سے ہوئی یا عجوبہ مچھلی کو دیکھ اسے ہارٹ اٹیک ہوا۔ اس پر گاو¿ں کے لوگوں میں طرح طرح کی باتیں ہیں۔ گاو¿ں کے لوگ اسے مچھلی کے بجائے عجوبہ جاندار بھی بتارہے تھے ، کہ اس واقعہ سے ڈرے سہمے گاو¿ںکے لوگوں نے فوراََ اس عجوبہ مچھلی کو کاٹ کر زمین میں دفنا دیا ۔