جب ملنگا بنے آف اسپنر

کولمبو ،یکم نومبر (آئی این ایس انڈیا) سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آف اسپنر بن کر 3وکٹیں لے اڑے اور گراونڈ میں موجود شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا۔یوں تو منفرد ایکشن کے حامل سری لنکن فاسٹ بالر لستھ ملنگا بلے بازوں کے لئے درد سر ہیں لیکن اب وہ اسپنر بن کر بھی تگنی کا ناچ نچانے لگے ہیں۔ملنگا کی گھومتی ہوئی اسپین گیندوں کو بلے بازوں نے ہلکا لے کر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور وکٹیں گنواتے رہے، ڈومیسٹک میچ میں ملنگا نے 3 شکار کیے۔ملنگا کی نپی تلی اسپن بولنگ سے انہوں نے تو خود انجوائے کیا ہی ساتھ ہی گراونڈ میں موجود شائقین بھی خوب محضوض ہوئے۔