جرمنی کی طرف سے روہنگیا مہاجرین کے لیے اضافی مدد کا عہد

ڈھاکا،۰۲نومبر(پی ایس آئی)جرمنی نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے اضافی مالی مدد فرا ہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ اتوار کے دن جرمنی اور متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ نے بنگلہ دیش میں واقع روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔خبروں کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ز یگمار گا بر یئل نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دورا ن اعلان کیا کہ برلن حکومت روہنگیا مہاجرین کی مدد کے لیے اضافی طور پر بیس ملین یورو فراہم کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقوم ان مہاجرین کے ’تباہ کن حالات‘ میں بہتری لانے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ رواں سال اکتوبر میں بھی جرمنی نے بنگلہ دیش میں موجود ان مہاجرین کے پانچ ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اتوار کے دن جرمن وزیر خارجہ کے علاوہ جاپان اور سو یڈن کے وزرائے خارجہ نے بھی بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر ین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران عہد یدار فیدیریکا مو گیرینی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔پیر کے دن یہ ر ہنما میانمار کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ایشیائی اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔جرمن وزیر خارجہ گابر یئل نے بنگلہ دیشن میں ایک مہاجر کیمپ کا دورہ کر نے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس اجلاس میں عالمی رہنما بنگلہ دیش میں روہنگیا مہا جر ین کی حالت زار کے علاو ہ میانمار میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کریں گے۔جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل ڈھاکا سے کوکس بازار پہنچے تھے، جہاں چھ لاکھ روہنگیا مہاجر ین مختلف کیمپوں میں انتہائی ابتر صورتحال میں زند گی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جر من، سویڈش اور جاپانی وزرائے خارجہ نے کوکس بازار میں مہاجر کیمپوں کے دورے کے دوران نہ صرف مہاجرین سے ملاقا تیں کیں بلکہ امدادی اداروں کے نمائندوں سے بھی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کی شام یہ ر ہنما واپس ڈھاکا لوٹ گئے، جہاں انہوں نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کی۔اقوام متحدہ نے ان مہاجرین کی مدد کی خاطر 434 ملین ڈالر کی امدادی رقوم کی اپیل کر رکھی ہے۔ اکتوبر میں جنیوا میں ہونے والی ایک ڈونر کانفرنس میں عالمی براد ر ی نے ان مہاجرین کے لیے 360 ملین ڈالر فرا ہم کرنے کا عہد کیا تھا ۔ تاہم عالمی ادارے کے مطابق فروری سن دو ہزار اٹھارہ تک مطلوبہ رقم نہ ملنے کے باعث روہنگیا مہا جرین کے مصائب میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔