جھنڈ ا بردار سی پی آئی ایم ایل لیڈران کے نعروں سے گونجتا رہا شہر

سہسرام ،7 نومبر ( انجم ایڈوکیٹ ) روسی سرو ہارا سماجوادی کرانتی کے صد سالہ پر آج 7 نومبر کو سی پی آئی ایم ایل نیوڈیموکریسی نے سہسرام کے بال و کاس اسکول میدان میں ریلی وعام سبھا کیا ۔ ضلع کے تقریباََ تمام علاقوں سے لال جھنڈا اور ہتھیاروں سے لیس کسانوں و مزدوروں کا جم غفیر شہر میں امڈ پڑ اور نعروں کی گونج سے گلزار صبح 12 بجے سے پارٹی سے لے کر آج تک اہم سرگرمی نبھانے والے پانچ سینئر لیڈران کا مریڈ کامیشور سنگھ ، کامریڈ رام بل سنگھ، کامریڈ شیو ناتھ بند ، کامریڈ ستیش اور کامریڈ جئے پرکاش رام کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جو کچہری موڑ ، پوسٹ آفس چوک ، دھرمشالہ چوک ہوتے ہوئے بال وکاس میں آکر عام سبھا میں تبدیل ہوگیا، سماجوادی کرانتی زندہ باد ، نکسل باڑی لال سلام، نوجن وادی کرانتی زندہ باد، سامنتو ا دسا مراجواد مردہ باد کے لگاتار نعرے لگتے رہے ۔ سبھا کی صدارت سینئر ایڈوکیٹ آر پی سنگھ نے کی ۔ عوام سے خطاب کرنے والے کامریڈ لالو رام ، ڈاکٹر بی کے پٹیل، کامریڈ پٹولے ، کامریڈ ایودھیا رام ، کامریڈ شنکر سنگھ ، دنیش کمار سنگھ، دیپو کمار دیپ ، سورج کانت ، کامریڈ مہیش کمار سنگھ، کامریڈ تارہ منی اور کامریڈ چندا دیوی نے محنت کشوں کو انقلاب ، سماجواد تعمیر کے راستے دکھانے کے ساتھ اذیب جھیل رہے ملک و قوم گرانقدر نصیحت دی چونکہ موجودہ دور میں کئی خطرات ہیں ملک پر غلامی کا سایہ آکھڑا ہے ۔ سبھی سے جمہوریت کے حق میں یکجا ہو کر لڑائی چھیڑنے کا اعلان بھی کیا گیا یوں کہ آج پورا شہر لال جھنڈے سے پٹ گیا تھا اور منظر دیکھتے بن رہاتھا جگہ جگہ سڑک جام کی صورتحال بھی بن گئی تھی ۔ عام زبان سے بھی لوگوں سے یہ کہتے سنا گیا کہ انقلاب یا مظاہرہ ہوتا ہے تو سی پی آئی ایم نیو ڈیموکریسی کا جس میں لاکھوں کا جم غفیر امڈ پڑتا ہے۔