جہیز اور کم عمری کی شادی خاتمہ کے لئے بیداری مہم کا انعقاد

کھگڑیا ،نومبر 23( ارو ن کمار ورما ) جہیز اور کم عمری کی شادی خاتمہ بیدار ی رتھ رحیم پور جنوبی پنچایت کے مڈل اسکول متھار پہنچا ۔ جہاں مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ریاض الحق نے عوامی اداکاروں کا استقبال کیا۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سابق مکھیا پرتھوی راج یادو عرف بلو یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کم عمری کی شادی کی وجہ کر ہی کم وقت میں چھوٹی چھوٹی بچیاں ماں بننے کے کگار پر پہنچ جاتی ہیں اور زچگی کی تکلیف کی وجہ کر موت کے منھ میں سما جاتی ہیں۔ اس لئے ہمیں اس برائی کو ختم کرتے ہوئے جہیز کے لالچیوں کو سزاد لانے کے لئے بھی آگے آنا چاہئے۔ سابق سرپنچ سادھو شرن یادو ، عوامی تعلیم بلاک سکریٹری امیش مہتو ٹیچر محمد عمران، امیش پرساد وجیتا، ونئے کمار، نوین کمارنوین، منوج کمار، انل داس ، آلوک کمار، نیتو کماری سمیت سینکڑوں بچے موجود تھے۔ جہاں عوامی ادکار امیش کمار اور ٹیم نے اپنے گیت اور ناٹک کے ذریعہ سما باندھ دیا ۔پروگرام کی نظامت دھرمیندر شاستر ی نے کیا۔