خانقاہ اندرابیہ میں سالانہ عر س کاآغاز

پٹنہ سیٹی 6 نو مبر( ذو القرنین)شہر عظیم آباد میں قدیم دینی و رو حانی خانقاہو ں میں سے ایک خانقاہ اندرابیہ چوک شکارپور پٹنہ سیٹی میں حضر ت سید احمد سعید ابوالخیرعرف غلام شاہ نقشبندی قدسرہ العزیزکاایک رو زہ 68 واں عرس مبارک بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقدہوا۔ یک رو زہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز حضرت سید مخدوم شاہ ؓکے مزار شریف کو غسل دے کر صبح 8 بجے ہوا۔ بعدہ دن کے 12 بجکر دست منٹ پر مزار شر یف پر چادرپوشی قل وفاتحہ کااہتمام ہوا۔ بعد نماز ظہر قرآن خوانی بعدہ دونوں در بار میں چادر ، گل پو شی و عطر پاشی ، فاتحہ خوانی ( سجادہ ثالث)بعد نماز عصر میلاد النبیﷺکا اہتما م کیاگیا۔ جس میں حافظ و قاری محمد فارو ق قادری خطیب و امام رانی گنج جامع مسجد ویسٹ بنگال میںخصوصی خطابت کی۔صلاة و سلام کے بعد محمد فارو ق قادری کی خصوصی دعاءپر میلاد النبی کی محفل اختتام پذیر ہوئی ۔ بعد نماز مغر طعام و تبر ک کااہتمام کیا گیا۔سالانہ عرس میں ملک کے کو نے کو نے سے عقیدت مندو ں نے شرکت کی ۔ رانی گنج کو لکاتہ ، ویسٹ بنگال ، وردمان وغیرہ کے عقیدت مندو ں کے علاوہ شہر عظیم آباد کے مر یدین و متوسلین نے شرکت فر مائی ۔ سا لانہ عرس کی سر پرستی ، خانقاہ اندرابیہ کے سجا دہ نشیں حضر ت سید شاہ عرب صاحب قبلہ نے فرمایا۔