دبئی فائنل میں انٹری کے لئے سائنا، پرنے کی نظریں چائنا اوپن پر

فجواو(چین)،13نومبر (آئی این ایس انڈیا) قومی چمپئن سائنا نہوال اور ایچ ایس پرنے منگل سے شروع ہو رہی چائنا اوپن سپرسیریز پریمیئر جیت کر دبئی سپر سریز فائنلس کیلئے کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی سائنا نے اولمپکس سلور میڈلسٹ وی سندھو کو شکست دے کر گزشتہ ہفتے تیسری بار قومی چمپئن شپ جیتی۔وہیں پرنے نے کدامبی سری کانت کو شکست دے کر پہلا قومی خطاب اپنے نام کیا۔ سائنا اورپرنے کی دونوں دبئی رینکنگ میں 11ویں نمبر پر ہےں اور ان کے پاس کوالیفائی کرنے کے لیے صرف دو ٹورنامنٹ چائنا اوپن اور ہانگ کانگ اوپن بچے ہیں۔گلاسگو عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی سائنا کا پہلا مقابلہ امریکہ کی بےوےن جانگ سے ہے جبکہ پرنے پہلے را¶نڈ میں کوالیفائر سے کھیلیں گے۔اس سیشن میں پانچ فائنل کھیل کر چار ٹائٹل جیتنے والے سری کانت نے فٹ نہ ہونے کی وجہ سے بریک لے لیا ہے۔ اس سیشن میں انڈیا اوپن اور کوریا اوپن کے علاوہ عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی سندھو قومی چمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد جیت کی راہ پر لوٹنا چاہے گی۔وہ پہلے دور میں جاپان کی سیاکا ساتو سے کھیلے گی جس نے اس سال انڈونیشیا اوپن جیت لیا۔پہلے دو دور کی پابند کو عبور کرنے کے بعد اس کا سامنا جاپان کی نوجومی اوکہارا سے ہو سکتا ہے جس نے اسے گلاسگو ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست دی تھی۔ مرد طبقے میں بی سا ئی پریت کا سامنا ڈنمارک کے اینڈرس اےٹوسےن سے ہوگا۔وہیں اجے رام جاپان کے کاجوماسا سکا سے کھیلیں گے۔فٹنس وجوہات گزشتہ دو سپر سریز سے باہر رہے سوربھ اور سمیر ورما بھی واپس آ جائیں گے۔سوربھ کا سامنا فرانس کے برائس لیوردےج سے ہوگا جبکہ سمیر دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور گزشتہ چمپئن و کٹر اےکسےلسےن سے کھیلیں گے۔سنگل میں پرنا جیری چوپڑا اور این سکی ریڈی کا مقابلہ پانچویں نمبر کے چین کے ہوانگ یاکیوگ اور زینگ سوے سے ہوگا۔قومی چمپئن اشونی پونپا اور این سکی ریڈی خاتو ن ڈبل میں کوریا کی ہا نہ باےک اور چائے یو جگ سے کھیلیں گی۔مرد سنگل میں دولت مشترکہ کھیل چمپئن پاروپلی کشیپ کا سامنا کوالیفائر میں چین کے گواوکے ای سے ہوگا۔