دلت اقلےتوں کے ساتھ جاری ظلم و تشدد کے خلاف متحد ہونے کی ضروری : اجےت چودھری

دربھنگہ :۹۲ نومبر (عبد المتےن قاسمی )بھاکپا مالے کے سابق جنرل سکرےٹری سوبرت دت جوہر ڈی اےم سی اےچ کے سابق طالب علم ڈاکٹر نرمل اور رتن کی ۲۴ وےں ےوم شہادت پر بھاکپا مالے ضلع دفتر مےں سنکلپ سبھا اور نرمل سنگھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی ۔ بی جے پی سازشوں کی وجہ سے ہٹائے گئے ڈی اےم سی اےچ مےں نصب ڈاکٹر نرمل سنگھ کے مجسمہ کو پنڈا سرائے واقع پارٹی دفتر مےں نصب کےا گےا اور ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی اس کے ہم سبق رہے ڈی اےم سی اےچ کے رےٹائرڈ سےنئر ڈاکٹر بی اےن پی ےادو ،ڈاکٹر اجےت کمار چودھری ، مالے پولت بےورو کرن دھرےندر جھا ، سےنئر لےڈر دھرےندر سنہی ، لچھمی پاسوان ، گنگا منڈل سمےت سےنکڑوں لےڈران کی موجودگی مےں کےا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نرمل کے مجسمہ پر گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی اےم سی اےچ صدر شعبہ پےتھولوجی و سےنئر معالج ڈاکٹر اجےت کمار چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر نرمل سنگھ اپنے وقت مےں سرماےہ کاروں سے لوہا لےتے ہوئے غرےب ،دلت اور پسماندوں کے حق کی لڑائی لڑتے ہوئے شہےد ہوئے تھے ۔ وہ آج بھی اعلی طبقہ کے سرماےہ کاروں کی نگاہ مےں کھٹکتے ہےں ۔ ملک مےں پھاسی وادی حکومت قائم کی جارہی ہے اور احتجاج کرنے والے آواز بلند کرنے والو ںکاقتل کا جارہا ہے ۔ گوری لنکےش ، دابھولکر ، پانسرے اور گل مرگی جےسے دانشور صحافےوں کا قتل کرواےا گےا ۔ حےدرآباد ےونےورسےٹی کے رےسرچ اسکالر روہت وےمولا کا قتل ، دلت لےڈر چندر شےکھر راون کو ضمانت ملنے کے بعد پھر راسوکا لگا کر جےل مےں بند رکھنا ، گائے کا چمڑا کھےنچے کے نام پر دلت نوجوانوں کی بے رحمانی پےٹائی ، اقلےتی نوجوانوں کی گائے تسگر ی کے نام پر حملہ جےسے واقعات ملک مےں پھانسی وادی حکومت کی علامت ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی اےن پی ےادو نے کہا کہ ڈاکٹر نرمل سنگھ جےسے ہزاروں لوگوں کی قربانی سے جو جنگ آگے بڑھی تھی اسے پھر سے چھےننے کی سازش چل رہی ہے ۔ اس کے خلاف لڑائی تےز کرنا ہوگا ۔ وہےں آر کے سہنی ، لچھمی پاسوان ، کلےان بھارتی ، سرےندر جھا عرف کرن ، انصاف منچ کے رےاستی نائب صدر بھوشن منڈل ، متھلےشور سنگھ ، رام نرائن پاسوان ، پرنس کمار کرن ، اشوک پاسوان ، روہت سنگھ ، شےون ےادو ، محمد صدےق بھارتی ، محمد جمال الدےن ، امےش پرساد ، سنتوش ےادو ، پپو پاسوان ، رانی شرما ، سادھنا شرما ، صالحہ خاتون ، وغےرہ موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض کمےٹی رکن ابھےشک کمار نے انجام دےا اور صدارت سکرےٹری بےدناتھ ےادو نے کےا ۔ کلمات تشکر گجندر نرائن شرما نے پےش کےا ۔