دکانداروں پر چلا انتظامیہ کا ڈنڈا ، سڑک پر رکھے سامان کو اٹھالے گئی پولس

اورنگ آباد ، 29 نومبر ( نمائندہ ) شہر میں ہر طرف جام کی حالت ہردن بڑھتی جارہی ہے۔ کسی گلی ، محلے میں چلے جاو¿ ہر طرف گاڑی ، بائک ہی دکھ جاتی ہیں۔ ایک تو لوگ ٹریفک کے ضابطوں کو نہیں مانتے اور دوسری طرف آپس میں ہی بحث کرنے لگ جاتے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف سڑک کے آدھے حصے میں تو دکانداروں نے اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ اس کو دور کرنے کے لئے سرکار اب بیدار ہوکر کام کررہی ہے۔ نگر پریشد کے اگزیکیو ٹیو افسر ویمل کمار نے کو پولس فورس کے ساتھ رمیش چوک سے لے کر مہارا گنج روڈ میں تجاوزات ہٹاو¿ مہم چلایا۔ اس دوران رمیش چوک پر سرکار ی زمین پر قبضہ کر بنائے گئے ہوٹل کو اجاڑ دیا گیا ۔ وہیں غیر قانونی طور سے لگائی گئی گمٹی کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ سڑک کے کنارے مختلف اداروں کے ذریعہ نصب کئے گئے بورڈ کو اکھاڑ کر ٹاو¿ن تھانہ لایاگیا ۔ اس دوران اگریکیو ٹیو افسر نے کہا کہ آگ کے ذریعہ سرکاری زمین پر جو پارکنگ بنائی گئی ہے ، اسے دو دن کے اندر ہٹا لیں اور دوسری جگہ پر پارکنگ کا انتظام کریں ، نہیں تو کارروائی کی جائے گی ۔ وہیں بینک آف انڈیا و سنٹرل بینک کے منیجر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکار ی زمین پر جو جنریٹر لگا ہے ، اسے ہٹوا دیں۔ اسی قسم سے کانہا سوئٹس مالک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر جنریٹر کو ہٹاتے ہوئے نگر پارشد دفتر کو خبر دیں۔ اگر ہدایت پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا ہے تو ابھی گذارش کے طور سمجھارہے ہیں۔ جبراََ جے سی بی سے جنریٹر کو اٹھاکر لے جائیں گے۔ ساتھ ہی جرمانہ بھی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار سمجھانے کے بعد بھی آپ لوگوں میں سدھار نہیں ہورہا ہے۔ دکان سیل کرنے کی دی گئی دھمکی ۔ اس دوران اگریکیو ٹیو افسر صدر اسپتال کے نزدیک سڑک پر مرغامیٹ دکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی اپنی دکان ادری ندی کے نزدیک لے جائیں ۔ اگر وہا ں دکان نہیں لے جاتے ہیں تو آپ لوگوں کے نام سے جو دکان کا ایگریمنٹ ہے اسے رد کرتے ہوئے سیل کردیا جائے گا۔ وہیں جرمانہ کی وصولی بھی کی جائے گی۔ اگز یکیو ٹیو افسر نے کہا کہ ابھی لوگوں کو سمجھار ہے ہیں کہ سرکاری زمین پر تجاوزات نہیں کریں۔ اس کے بعد اصلاح نہیں ہوتی ہے، تو سامان کو ضبط کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ وہیں سبزی فروخت کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دکان نالہ کے اندر میں لگائیں۔ اگر سڑک اور نالے پر دکان لگائیں تو ٹھیلہ اور سامان ضبط کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ یہ مہم مسلسل چلتی رہے گی۔ اس مہم میں ٹاو¿ن تھانہ کے داروغہ دشرتھ سنگھ ، انجن چودھری ، بلرام سنگھ وغیرہ شامل تھے ۔