سائنا دوسرے راونڈ میں داخل

فوجھوک (چین)،15نومبر (یو این آئی) ہندستان کی اسٹار شاٹلر سائنا نہوال چائنا اوپن سپر سیریز پریمے ئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جیت سے شروعات کرتے ہوئے بدھ کو خواتین سنگلز کے دوسرے راونڈ میں داخل ہوگئیں۔ دنیا کی گیارہیوں نمبر کی کھلاڑی سائنا نے خوا تین سنگلز کے پہلے راونڈ میں امریکہ کی بے ئی وین جھانگ کو 30منٹ تک چلے مقابلے میں مسلسل گیموں میں 21-12, 21-13سے شکست دی۔ سائنا کی 12 ویں رینکنگ کی جھانگ کے خلاف کیریر میں تیسرے مقابلے میں یہ تیسری جیت ہے ۔ انہوں نے اس سے پہلے امریکی کھلاڑی کو تین برس قبل 2014میں دو مرتبہ شکست دی تھی۔ ہندستانی کھلاڑی اب دوسرے راونڈ میں پانچویں سیڈ جاپان کی اکانے یاما گوچی سے مقابلہ کے لئے اتریں گی۔ حالانکہ اولمپک تمغہ یافتہ سائنا کے لئے یہ راونڈ آسان نہیں ہوگا کیونکہ عالمی چوتھے نمبر کی کھلاڑی سائنا کو کیریر میں چار میں سے تین مقابلوں میں شکست دے چکی ہے اور یہ تینوں میچ اسی برس کھیلے گئے ہیں۔ مرد ڈبلز میں ایس رانکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندستانی جوڑی کا سفر شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ ہندستانی جوڑی کو پانچویں رینکنگ چین کے لیو چینگ اور جھانگ نان کی جوڑی کے ہاتھوں 36منٹ میں 13-21, 13-21سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔