ساٹھ برسوں میں پہلی بار اٹلی ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی نہیں کرسکی

میلان، 14 نومبر (یو این آئی) دنیا بھر میں فٹ بال کے پرستار کے لئے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اٹلی جیسی چار مرتبہ کی چیمپئن ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوگئی یہ اس کے لئے 60 برسوں میں پہلا موقع ہے ۔ اٹلی کے گھر یلو میدان پر سویڈن کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفکیشن میچ 0-0 سے ڈرا ہوا۔ اس نتیجے کے ساتھ سویڈن نے 0۔1 کی بنیاد پر آئندہ برس روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامینٹ کے لئے اپنی جگہ بنالی ہے ۔ سویڈن کے لئے بھی یہ فتح حیران کن ہے جبکہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن 1958 کے بعد سے کبھی بھی ورلڈ کپ سے غیر حاضر نہیں رہا ہے ۔ اور یہ اس کے لئے 60 برسوں میں پہلا موقع ہے جب وہ فیفا عالمی کپ کے لئے کوالیفائی نہیں پرسکا ہے ۔حالانکہ اٹلی کی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع بنائے لیکن سویڈن کے گول کپیر رابن اولسن کی وجہ سے کوئی گول نہیں کرسکی ۔ یہ حالت اس وقت تھی جب اٹلی نے اس میچ میں 75 فیصد گیند کو اپنے قبضے میں رکھا لیکن گول کیپر اولسن اور پنالٹی کے مسلسل خارج ہوتی گئی اپیل سے وہ ایک بھی گول نہیں بناسکے ۔ سویڈن کے کوچ ژین انڈرسن نے کہا کہ ”ہم نے اپنی جانب سے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں اور اس سے زیادہ ہم نہیں کرسکتے تھے ”۔ اٹلی کے لئے میچ میں سیر اموبائل کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن اولسن نے انہیں بہت چالاکی سے روک دیا۔میچ کے اختتام کے اعلان کے بعد، تمام اطالوی کھلاڑی پچ پر گر پڑے جبکہ جارجیل چنانی نے بری طرح رو پڑے ۔ دوسری طرف گھریلو حامیوں کی حالت بھی قابل دید تھی اور اسٹیڈیم میں چاروں طرف سے ناظرین نے ٹیم کے خلاف ھوٹنگ اور نعرے بازی شروع کر دی۔ اگرچہ اٹلی کے کوالیفائی نہ کرنے نے روس 2018 فیفا عالمی کپ کی مہم جوئی کو ضرور ابھی سے دھندلا کر دیا ہے کیونکہ اس کے علاوہ اگلے سال اس بڑے ٹورنامنٹ میں ہالینڈ، امریکہ اور گھانا کی ٹیم بھی دکھائی نہیں دیں گی۔ میچ میں اسٹاپج ٹائم کے پانچویں منٹ میں سان سیرو اسٹیڈیم میں دونوں جانب سے کھلاڑی گول کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے نظر آئے ۔سویڈن اٹلی کے مقابلے میں زیادہ پرسکون و پر تحمل تھا اور آخر میں اٹلی 32 ٹیموں کے ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ۔ اٹلی کے 39 سالہ گول کیپر جیانلوگ¸ بفن نے کہا کہ میں نے اپنے نہیں بلکہ اطالوی فٹ بال کے لئے بہت برا محسوس کر رہا ہوں۔اطالوی فٹبال کا مستقبل بہت مضبوط ہے کیونکہ ہم نے برے لمحات کے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ فٹ بال ورلڈ کپ 4 مرتبہ اپنے نام کرنے والی اٹلی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔کوالیفائنگ راو¿نڈ میں سویڈن کے خلاف کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پہلے میچ میں سویڈن نے اٹلی کو ایک شکست دے چکا تھا اسی لیے وہ کوالیفائی کرگیا۔ اطالوی فٹبال ٹیم کے گول کیپر جنہیں رواں سال فیفا نے بہترین کول کیپر کا ایوارڈ دیا تھا، ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔اٹلی کی فٹبال ٹیم سویڈن سے میچ برابر کر کے 59 سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی، 2018ءکا ورلڈ کپ روس میں کھیلا جائے گا۔ اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راونڈ میں ڈائرکٹ کوالیفائی نہیں ہوئی تھی، جس کے اسے 2 میچ سویڈ ن سے کھیلنے پڑے ، پہلے مقابلے میں سویڈن کی اٹلی کے مقابلے نسبتاً کمزور ٹیم نے اٹلی کو اپنی سر زمین پر ایک گول سے ہرایا تھا۔ جس کے بعد اٹلی کی ٹیم کو امید ہو گئی تھی کہ روم میں وہ سویڈن کو ایک سے زائد گول سے ہرا کر فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔سویڈن نے اس مرتبہ 4 مرتبہ ورلڈ چمپئن اٹلی کو کوالیفائی فائئنگ سے باہر کردیا، اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چمپئن رہ چکی ہے ۔ سویڈن فٹ بال ٹیم جو صرف ایک مرتبہ 1958 میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کرسکی تھی، لیکن برازیل سے 2 گول کے مقابلے میں 5گول سے ہاری تھی۔