سرجیکل اسٹرائک کے کامیاب ہونے کی خبر سے دل باغ باغ ہوگیا تھا: پاریکر

پنجی، 19 نومبر ( آئی این ایس انڈیا ) گوا کے وزیر اعلی اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جنگجوو¿ں کے خلاف کارروائی کے لئے بھارتی فوج کے خصوصی کمانڈوز گروپ کی طرف سے کیا گیا سرجیکل اسٹرائک کی کامیابی کی خبر سن کر ان کا دل باغ باغ ہوگیا تھا ۔ پاریکر نے حال ہی میں دونا پاولا واقع قومی سمندر سائنس انسٹی ٹیوٹ میںبحر ہند: اقتصادی اور جیو اسٹریٹجک اہمیت پر منعقد ایک ورکشاپ میں خصوصی نمائندوں سے گفتگو سے بات چیت کے درمیان کہی۔یہ پوچھے جانے پر کہ جب انہیں پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف بھارتی فوج کے سر جیکل اسٹرائیک کے کامیاب ہونے کی خبر ملی تو وزیر دفاع کے طور پر ان کے دماغ میں سب سے پہلے کیا بات آئی تواس کے جواب میں انہوں نے کہا ” گورو“ ۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کی خبر سے دل خوشی سے بھر اٹھا تھا. یہ ایک اہم موقعہ تھا اور یہ سب کے لئے فخر کی بات ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج نے 28 اور 29 ستمبر 2016 کی درمیانی رات پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر سرجیکل اسٹرائیک کئے تھے ۔جن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے اور دہشت گرد کیمپوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔اس وقت پاریکر ہی وزیر دفاع تھے۔ لیکن اس سرجیکل اسٹرائیک کی مفروضہ کہانیوں کے متعلق اپوزیشن کو ابھی تک یقین نہیں ہے ، کجریوال اور کانگریس پارٹی نے اس حملہ کے متعلق شواہد طلب کی تھی جس کو برسراقتدار طبقہ پیش نہ کرسکا ۔ پاریکر 2000 سے 2005 تک اور 2012 سے 2014 تک گوا کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔ 2014 میں انہیں وزیر دفاع بنایا گیا تھا۔ اس سال 14 مارچ کو انہیں وزیر اعلی کے طور پر دوبارہ گوا بھیجا گیا۔