سری کانت چائنا اوپن سے باہر ،سندھو اور سائنا پرہوں گی نگاہیں

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) اس سال چار سپر سیریز خطاب جیت چکے عالمی نمبر دو بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبنی سریکانت 14 سے 19 نومبر تک ہونے والے چائنا اوپن سپر سریز ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔ جس کے بعد اس ٹورنامنٹ میں ہندستانی امیدوں کا دارومدار دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی پی وی سندھو اور نئی قومی چیمپئن سائنا نہوال پر رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں سری کانت کا پہلے راونڈ میں مقابلہ کوالیفائر سے ہونا تھا۔ لیکن ناگپور میں ہوئی سینئر قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوران پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انہیں اس ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ ایک ہفتہ آرام کریں گے ۔ قومی چیمپئن شپ کے فائنل میں سری کانت کو ایچ ایس پرانئے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔ حالانکہ وہ ہانگ کانگ سپر سرییز میں حصہ لیں گے جہاں ان کے پاس عالمی رینکنگ میں اعلی مقام پر پہنچنے کا موقع ہوگا۔ سری کانت کے ہٹنے کے بعد چائنا اوپن کے مردوں کے زمروں میں سمیر ورما، اجے جے رام، سوربھ ورما، بی سائی پرنیت، نئے قومی چیمپئن ایچ ایس پرانئے کو چیلنج رہے گا جبکہ خاتون زمرے میں نئی قومی چیمپئن سائنا نہوال اور دنیا کے دوسرے نمبر کی کھلاڑی پی وی سندھو پر نگاہیں رہیں گی۔ ٹورنامنٹ میں دوسری سیڈیڈ اور سابق چیمپئن سندھو کا پہلا مقابلہ جاپان کی سائیکا سوتو سے ہوگا، سندھو کا 13 ویں رینکنگ کی جاپانی کھلاڑی کے خلاف 1-1 کا ریکارڈ ہے ۔ سندھو نے اس سال آسٹریلین اوپن میں سائیکا کو ہرایا تھا ۔دس سال بعد قومی چیمپئن بنی سائنا کے سامنے پہلے راونڈ میں امریکہ کی بوئیوین چھانگ سے چیلنج ہوگا۔ سائنا کا امریکی کھلاڑی کے خلاف 0-2 کا کیئرئر ریکارڈ ہے ۔ سائنا عالمی رینکنگ میں 11 ویں اور چھانگ 12 ویں نمبر پر ہیں۔ سائنا نے 2014 میں چائنا اوپن خطاب جیتا تھا۔ اسی سال سری کانت بھی چیمپئن بنے تھے ۔ سمیر ورما کا پہلے را¶نڈ میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسنز سے مقابلہ ہوگا۔ اجے جے ورام کا جاپان کے کاجوماسا سکوئی سے مقابلہ ہوگا جبکہ سوربھ ورما کا سامنا فرانس کے برائس لیورڈیز سے ہوگا۔مردو ں کے سنگلز مقابلے میں کوالیفائر میں پروپلی کیشپ اتریں گے ۔ بی سائی پریت کے مقابلے ڈنمارک کے اینڈرس انٹنسن ہوں گے اور پرانئے کا سامنا کوالیفائر سے ہوگا۔ مردوں کے ڈبلز میں منو اتری اور بی سمیت ریڈی اور ایس رینکی ریڈی اور چراغ سیٹھی کا چیلنج ہوگا۔ خواتین ڈبلز میں اشونی بوپنا اور این سکی ریڈی کی جوڑی ہے جبکہ مسکڈ ڈبلز میں پرونو جوری چوپڑا اور این سکی ریڈی ہندستانی چیلنج کا دارمدار سنبھالیں گے ۔