سعودی عرب: ڈرائیونگ کرتے ہوئے آٹھ سالہ بچہ کا ویڈیوں وائرل

جدہ،۹نومبر(پی ایس آئی)سعودی عر ب میں پولیس نے جدہ کے قریب موٹر وے پر گاڑی چلاتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔جدہ کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اس گاڑی کو بھی ایک ماہ کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آٹھ سالہ لڑکا گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا ہے جبکہ ایک شخص اس کے برابر والی نشست پر بیٹھا ہے۔سوشل میڈیا پر کئی صا ر فین نے اس گاڑی کے مالک پر شدید غصے اور حیرانی کا اظہار کیا۔بعض کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے دیگر حصوں میں ایسے کئی واقعات دیکھ چکے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں لڑکے ریاض میں گاڑی چلا رہے ہیں۔سعودی عرب میں ڈرائیونگ کا معیار بہت برا تصور کیا جاتا ہے اور خلیجی ریاست میں ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔صر ف 2016 میں پانچ لاکھ 33 ہزار ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے گئے جس کے نتیجے میں نو ہزار 31 ہلاکتیں ہوئیں، جو کہ اوسطاً ایک دن میں 25 حادثات بنتے ہیں۔گذشتہ ماہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی جانب سے جون 2018 سے خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی اٹھانے کی وجہ سے حادثات میں کمی ہوگی۔