سلامتی کونسل کا بیان منفی ثابت ہو سکتا ہے: سوچی

میانمار8نومبر(آئی این ایس انڈیا)میانمار کی حکومت نے آج بروز بدھ کہا ہے کہ رو ہنگیا مہاجرین کے بحر ان کے حوا لے سے اقوام متحدہ کی سلا متی کو نسل کا بیان، ان مہاجرین کی وا پسی کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ جاری بات چیت کے عمل کو منفی طو ر پر متاثر کر سکتا ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے کہا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کو لاحق اس مسئلے کا حل، یہ دونوں ممالک مل کر نکال سکتے ہیں۔ سکیورٹی کونسل نے قبل ازیں میانمار پر زور دیا تھا کہ غیر ضروری قو ت کے استعمال کو فوری طور پر ترک کیا جائے۔ علاوہ ازیں پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے راکھین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔