سول سوسائٹی کے اشتراک سے انتہاپسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے: ماہرین

واشنگٹن 20نومبر (آئی این ایس انڈیا) دہشت گردی سے نمٹنے کے کام کا آغاز کمیونٹیز اور سکیورٹی فورسز کے مابین تشکیل پانے والے تعلقا ت پر منحصر ہے۔ یہ بات امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزارت کے مشیر، مائیلس ٹیلر نے کہی ہے۔ ٹیلر کے بقول، ’دہشت گرد حملوں سے بچنے کی کلید یہ ہے کہ خدشات کا بروقت پتا لگایا جائے، جس کا انحصار اپنی کمیونٹی پر ہے‘۔اس ضمن میں ا±نھوں نے کہا کہ اس کا دارومدار عالمی سطح پر شد ت پسندوں کو ا±ن کے معاشرے میں قائم محفوظ ٹھکانوں سے محروم کرنے پر ہے۔ٹیلر نے یہ با ت واشنگٹن میں جمعے کے روز پ±رتشدد انتہاپسندی کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ ا±نھو ں نے کہا کہ شدت پسندی ”خلا میں نہیں پنپتی۔ لیکن، اس کا اندازہ دیگر معاشروں میں موجود منظم جرائم، سماجی بے چینی اور غنڈہ گردی کی حرکات سے لگایا جا سکتا ہے۔پ±رتشدد انتہا پسندی کے انسداد کے حوالے سے گذشتہ چند برسوں کے دوران امریکہ نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں مقامی برادریوں کو بااختیار کرنا شا مل ہے، جس میں مذہبی راہنماﺅں کی جا نب سے قانون کا نفاذ کرنے والوں سے مل کر کا م کرنا ، صحت عامہ کے پیش ور حضرات، اساتذہ اور سما جی خدمات بجا لانے والے ملازمین کے روابط استوار کرنا شامل ہے۔سال 2016 میں نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا تجربہ یہ رہا ہے کہ ’کمیونٹی کے ساتھی یہ خوب جانتے ہیں کہ پ±رتشدد انشہاپسندی کی جا نب سے کس نوعیت کے خطرات پیش آسکتے ہیں، اور وہ مداخلت کرکے پہلے ہی مرحلے پر اس کا تدارک کرسکتے ہیں‘۔ پ±ر تشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے اختیار کردہ حکمتِ علمی محض جہادی گروہوں، کسی مخصوص خطے یا نظرئے تک محدود نہیں ہوتی، بلکہ اس میں سفید فام بالا دستی، نیو نازی اور انتہاپسند بائیں بازو کے گروہ بھی اس میں شامل ہیں۔