سیتامڑھی میں بد معاشوں کی دہشت قائم

سیتا مڑھی ،16نومبر ( نمائندہ ) چوری کے واقعات میں ہورہے لگاتار اضافے کی وجہ کر لوگ رات جگا کر جی رہے ہیں۔ باوجود شاطر چور منظم گروہ کے ذریعہ تھانہ علاقہ کے کسی نہ کسی گاو¿ں میں چوری کے واقعہ کو انجام دے ہی دیتا ہے۔ اسی دوران بدھ کی رات سہیارا تھانہ علاقہ کے رنولی پنچایت کے سنگھرہیا گاو¿ں وارڈ نمبر 3 باشندہ پردومن اچاریہ اور ان کے سگے بھائی پاسی اچاریہ کے گھر میں داخل ہوکر نقدی ، زیورات قیمتی کپڑے ، دو موبائل سمیت تقریباََ 50 ہزار روپے قیمت کی املاک چوری کر فرار ہوگئے ۔ جانکاری کے مطابق پاسی اچاریہ کے خاندان کے سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں میں سوئے ہوئے تھے۔ اسی دوران چوروں کے منظم گروہ کے ذریعہ دروازے کی چھٹکنی ہٹاکر گھر میں داخل ہوگئے اور گھر کے بکسا میں رکھا گیا 10 ہزار نقد ، دو موبائل ، سونے چاندی کے زیورات ، قیمتی کپڑے سمیت تقریباََ 40 ہزار قیمت کی املاک چوری کرلی اور اس کے بعد پردومن اچاریہ کے گھر میں داخل ہوگئے ۔یہاں سے 1500 نقد ، چاندی کے زیور ، قیمتی کپڑے سمیت تقریباََ10 ہزارروپے کی چوری کر جب چوروں نے پڑوسی شیو شنکر کے گھر میں داخل ہوئے ، تو کھرکھراہٹ کی آواز سن مالک خانہ کی نیند کھل گئی ۔شور شرابہ سن کر چور تو بھاگ نکلا اور چوری کے واقعہ سے متاثر لوگوں کو جانکاری حاصل ہوئی۔ اس واقعہ سے گاو¿ں میں چوروں کی دہشت سے خوف کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ انہیں یہ ڈر ستارہا ہے کہ چوروں کا اب اگلا نشانہ کس کے گھر کو بنایاجاتا ہے۔