سیوان میں لاکھوں کی چوری ،مشتعل لوگوں نے کیا سڑک جام

سیوان ،12 نومبر ( راجیش کمار ) سیوان کے شہری و دیہی علاقوں میں ان دنوں چوروں کی دہشت لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔ روز چور کسی نہ کسی گھر کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں۔ اسی کڑی میں گزشتہ سنیچر کی رات نامعلوم چوروں نے ایک صحافی کے گھر میں لاکھوں روپے قیمت کی املاک چرالی۔ ملی خبر کے مطابق گزشتہ رات چوروں نے مالویہ نگر باشندہ سبکدوش منیجر ویر بہادر سنہا کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے قیمت کی املاک چوری کرلی ۔واقعہ کے وقت مسٹر سنہا اپنی بیوی کے ساتھ دہلی بڑے بیٹے کے پاس گئے تھے ۔بڑے لڑکے ان کے دہلی میں بی بی سی نیوز کے ہیڈ ہیں ۔ اس وقت گھر کے اوپر ی منزل پر کچھ رشتہ دار ان کے رہتے ہیں۔ رات کو رشتہ دار نے مین گیٹ پر تالا لگایا اور پھر سونے چلے گئے ۔ قریب 3 بجے کھٹ پٹ کی آواز سے ان کی نیند کھلی تو نیچے آئے ، تو باہر سے دروازہ بند تھا۔ تب وہ فوراََ اوپر گئے اور شور مچانا شروع کیا۔ تب تک چور بھاگ نکلے تھے۔ واقعہ کی خبر اہل صبح مہا دیوا اوپی تھانہ کی پولس کو دی گئی۔ خبر ملتے ہی تھانہ صدر فراز احمد ، بڑی تعداد میں پولس جوانوں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔تھانہ صدر نے بتایا کہ پولس معاملے کی جانچ چوروں کی گرفتاری کے لئے لگاتار چھاپہ ماری کررہی ہے۔ جلد ہی چوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ادھر مالویہ نگر میں ہوئی چوری کے واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر کے مالویہ چوک کے نزدیک سیوان لکڑی بازار مین روڈ کو جام کردیا و ٹائر جلاکر آگزنی کرنے لگے ۔ اس دوران مشتعل لوگوں نے مقامی تھانہ صدر کو ہٹانے کا مطالبہ بلا تاخیر چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے اس کے لئے گھنٹوں مین روڈ جام رہا ۔دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ موٹرسائیکل سوار اپنی اپنی گاڑیوں کو گلیوں سے لے کر نکلنے لگے، جس کے لئے مالویہ نگر و نئی بستی کی سبھی گلیاں بھی کافی جام ہوگئیں ، بڑی کوششوں کے بعد جام کو ہٹایا جاسکا۔ مشتعل لوگ پولس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کررہے تھے۔ لگاتار بڑھ رہی چوری کے واقعات سے ضلع ہیڈ کوارٹر کے مختلف محلوں میں ان دنوں چوری کے واقعات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ روز چور کسی نہ کسی گھر کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں۔ سیوان پولس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ جس کی وجہ کر لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ واضح ہوکہ گزشتہ ایک پکھوارے میں ضلع ہیڈ کوارٹر کے مختلف محلوں می لگاتار چوری کے واقعات ہورہے ہیں۔