شاہ سلمان کی مدینہ منورہ آمد، مسجد نبوی میں حاضری

مدینہ منورہ،۹نومبر(پی ایس آئی)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود بدھ کی شام دارلحکومت ریاض سے مدینہ منورہ پہنچے۔ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایپرن پر ان کا استقبال مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔مدینہ آمد کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی کا دورہ کیا اور نماز ادا کی۔ائرپورٹ پر استقبال کرنے والوں میں شہزادہ فھد بن عبداللہ بن عبدالعزیزبن مساعد، مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز، شہزادہ فہد بن فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ احمد بن فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز سمیت اعلی سرکاری عہدیدار اور عمائدین شہر موجود تھے۔