شراب کے نشہ میں شوہر نے پیٹ کر کیا بیوی کا قتل

،18 نومبر ( نمائندہ ) حال کے دنوں میں لگاتار جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وہ بھی شراب کے نشہ میں قتل؟ کل کے بانکا کا قابل مذمت قتل کا معاملہ تھما بھی نہیں ہے کہ پورنیہ ضلع کے دیر شام بڑی خبر پائی۔ بے رحم شوہر نے اپنی ہی بیوی کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔ یہ معاملہ قصبہ تھانہ کے بنوتی پنچایت کا ہے۔ شوہر نشے میں تھا کسی بات کو لے کر دونوں میں ان بن ہوگئی ، جس پر شوہر کو غصہ آگیا اور اس نے اپنی بیوی کی بری طرح پٹائی شروع کردی ۔ پٹائی بھی اس قدر کیا کہ بیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں لواحقین میں ماتم چھایا ہوا ہے اور بے رحم شرابی شوہر کی گرفتاری کررہے ہیں۔