شرد یادو گروپ کمیشن کے فیصلے خلاف ہائی کورٹ جائے گا

نئی دہلی 18 نومبر (تاثیر بیورو): الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ناراض شرد یادو نے کہا ہے کہ وہ کمیشن کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کریںگے۔ انہوںنے کہا کہ کمیشن کافیصلہ صحیح نہیں ہے اور اب اصلی لڑائی عوام کے بیچ ہوگی۔ ہماری پارٹی گجرات اسمبلی انتخاب میں فی الحال آٹو رکشہ کے انتخابی نشان پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ ہم سیٹوں کے بٹوارے پر کانگریس سے بھی بات کررہے ہیں۔ شرد گروپ کے لیڈر ارون شریواستو نے بھی کہا کہ ہم کمیشن کے ذریعہ تیر کاانتخابی نشان نتیش گروپ کو دیئے جانے کے فیصلے سے مطمئن نہیںہیں۔ لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی دباﺅ میں آکر یہ فیصلہ دیاہے۔ ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریںگے۔ شرد گروپ کے وکیل کپل سبل نے بھی کہا ہے کہ نتیش کمار اس فیصلے سے خوش ہولیں لیکن وہ مستقبل کا حال نہیں جانتے، فیصلہ بدل بھی سکتا ہے۔ بھلے ہی الیکشن کمیشن نے اپنافیصلہ سنادیا ہے۔لیکن ہم اب اس فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ تک لے جائیںگے۔