شمالی گجرات سےلاب متاثرےن کے لےے جمعےة کے زےر اہتمام ۲۶۴مکانات تےار

نئی دہلی/احمد آباد:11 نومبر (پریس ریلیز) شمالی گجرات کے دھانےرہ مےںجولائی کے اواخر مےں آئے تباہ کن سےلاب متاثرےن کی بازآبادکاری کے تحت ۲۶۴ مکانات تےار ہو چکے ہےں جو جلد بلاتفرےق ضرورت مندو ں کے حوالے کردےے جائےں گے۔بازآبادکاری کا ےہ عمل ملک کی اہم ملی تنظےم جمعےة علماءہند نے مکمل کرلےا ہے ۔ اس سلسلے مےں آج تنظےم کے اےک وفد نے دھانےرہ اور رادھن پور کا دورہ کےااور مکانات کا جائزة لےا ۔ وفد نے بتاےا کہ جمعےة علماءہند کے صدر مولانا قاری سےد محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی کی ہدا ےت پرتنظےم کے مقامی کارکنان شروع سے راحت رسانی ، صفائی اور لوگوں کو تجارت سے جوڑنے اور پھر بازآبادکاری کے تحت مکانات کی تعمےر و مرمت کی ذمہ داری انجام دے رہے ہےں۔ےاد رہے کہ جمعےة علماءہند وہ تنظےم ہے جس نے تقرےبا دو ہفتے تک دھانےرہ کی ہندو اکثرےت علاقے مےں کےچڑ مےں دبے مکانات کی صفائی کا بڑا کام انجام دےا تھا ۔اس درمےان تنظےم نے ےہ محسوس کےا کہ انتہائی ضرورت مندوں کے لےے نئے سرے سے آشےانہ بنانے کی بھی ضرورت ہے ۔ لہذا تنظےم نے لگاتا ر چار ماہ تک طوےل محنت کے بعد دھانےرہ مےں ۶۶۳، دارھن پور اطراف مےں ۳۶اور پاٹن شہر مےں ۳۳ مکانات کی مرمت و تعمےر مکمل کرلی ہے۔وفد مےںشرےک مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند نے بتاےا کہ دھانےرہ مےں کل ۳۳نئے مکانات ہےں ۔مولانا حکےم الدےن قاسمی نے بتاےا کہ ےہاں راحت و بازآبادکاری آپرےشن مکمل ہوچکا ہے،ان مےں مولانا عبدالقدوس پالن پوری، عتےق الرحمن قرےشی ، مولانا ابوالحسن ، مولانا حفظ الرحمن تھور، مولانا شفےق احمد قاسمی مالےگاﺅں ، مولانا ےونس، مولانا محمود رادھن پور، مولانا داﺅد پٹن،مولانا عمران پٹن وغےرہ نے اپنے اپنے علاقوں مےں کافی محنت کی ہےں، ان حضرات نے تجارت سے جوڑنے کے لےے بھی ۰۸ لارےاں اور ۰۲ کےبن بناکر لوگوں کے حوالے کےا ہے ، نےز شروع مےں راحت رسانی کے تحت متاثرےن کے لےے را حت کےمپ اور مےڈےکل سےنٹر بھی قائم کےے۔وفد نے بتاےا کہ چند مکانات مےں لوگ اپنے طور سے رہنے بھی لگے ہےں تاہم باضابطہ طور سے مکانات کی تقسےم کی کارروائی گجرات کے الےکشن کے بعد مکمل کی جائے گی ۔ ےہ توقع ہے کہ افتتاح کے موقع پر مولانا محمود مدنی موجود رہےں گے ۔آج کے وفدمےں مولانا جابر حسن پور ، مولانا عمران گولہ ،مولانا محمد ےونس، ماسٹر حسےن احمد رادھن پور، عبدل بھائی سما رادھن پور، حاجی محمود کنوےنر ، حاجی محمد رفےق وغےرہ شامل تھے۔