شوہر کا 50 لاکھ روپے لے کر ہوئی تھی فرار ، عاشق کے ساتھ تھا گھر بسانے کا خیا ل

مظفر پور ،4 نومبر ( نمائندہ ) شوہر کا 50 لاکھ روپے لے کر گوہاٹی سے بھاگنے کے لئے ملزمہ خاتون کو ٹاو¿ن تھانہ کی پولس نے اس کے عاشق کے ساتھ جمعرات کو حراست میں لے لیا ، اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ پتہ چلا کہ شوہر کے روپے لے کر مظفر پور پہنچنے کے بعد وہ عاشق کے ساتھ گھر بسانے کی تیاری کرنے لگی۔ خاتون کی شادی 3 سال قبل تر بھون کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں شوہر نے آسام کے کامروپ ( گوہاٹی ) ضلع کے پلٹن بازار تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ پولس معاملے کی تفتیش اور خاتون کی تلاش میں مصروف تھی ۔ اسی دوران جمعرات کو تر بھون کو اس کی بیوی مظفر پور میں اپنے عاشق کے ساتھ رہ رہے ہونے کی اطلاع ملی ۔ اس کے بعد وہ اپنی بیوی کی تلاش میں مظفر پور پہنچا ۔ ٹاو¿ن تھانہ کی پولس کو معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے کارروائی کرنے کی گزار ش کیا ۔ ٹاور لوکیشن کی بنیاد پر پولس نے خاتون کو اس کے عاشق کے ساتھ شہر میں ہی ایک ٹی وی دکان سے حراست میں لے لیا ۔ کافی دیر کے بعد خاتون نے شوہر کے گھر سے 35 لاکھ روپے لانے کی بات قبول کرلی۔ اس میں سے 26 لاکھ روپے لوٹادیئے، 9 لاکھ روپے سے سامانوں کی خریداری کرنے کی بات کہی۔ اس کے بعد دونوں فریقین نے آپس میں سمجھوتہ کرلیا۔ تھانیدار کے پی سنگھ نے بتایا کہ شوہر کے گھر سے لائے گئے روپے واپس کرنے کے بعد دونوں فریقین کے بیچ سمجھو تہ ہوگیا ۔ اس معاملہ میں شوہر کی طرف سے تحریری شکایت نہیں کی گئی تھی۔ اس لئے خاتون کو پکڑا نہیں جا سکا تھا۔ ویسے بھی دونوں خوشی خوشی ساتھ رہنے کو تیار تھے ۔