’شکچھک سنگھرش مورچہ ‘کی نششت کا انعقاد

سیوان، 26 نومبر ( راجیش کمار ) شکچھک سنگھرش مورچہ کی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت بہار ریاستی پرائمری ٹیچرس یونین سیوان کے ضلع صدر منگل کمار ساہ نے کیا ۔ میٹنگ میں تفصیل سے 29 نومبر 2017 کو بہار قانون ساز اسمبلی کے گھیراو¿ پر گفتگو کی گئی۔ خاص طور سے پٹنہ چلنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔ پیٹ اسٹیٹ پاس کانٹریکٹ ٹیچر یونین کے ضلع نائب صدر راجیو کمار سنگھ نے کہا کہ سرکانٹریکٹ ٹیچروں کے ساتھ دھوکا کررہی ہے۔ سرکار ہائی کورٹ پٹنہ کے حکم کو لا گو کرنے کے بجائے الگ الگ بیان دے کر ٹیچروں کی توہین کرنے کا رویہ اپنا رہی ہے۔ سرکار کو چا ہئے کہ ہائی کورٹ پٹنہ کے حکم کو نافذ کرے ۔ حکومت کو ہائی کورٹ پٹنہ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ سرکار روز روز تغلقی فرمان جاری کرررہی ہے ، کانٹریکٹ ٹیچروں نے حکومت کے فیصلوں پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ موقع پر مہما ن خصوصی کی شکل میں پریورتن کاری ، پرار مبھک مہا سنگھ کے ریاستی صدر ونود کمار یادو نے کہا کہ سرکار کانٹریکٹ ٹیچروں کے ساتھ بھید بھاو¿ کررہی ہے ۔ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ ے گا۔ میٹنگ میں با اتفاق رائے سیوان ضلع سے ہزاروں کی تعداد میں 29 نومبر 2017 کو پٹنہ چلنے کی اپیل کی گئی۔ میٹنگ میں وصی احمد غوثی ، ونود کمار سنگھ ، کنال کمار سنگھ ، راجیش کمار یادو، ستیش شریواستو، کیشو کمار، رام و جئے پال، کرشنا شنگھ ، گل محمد حسین، بدن سنگھ ، اروند یادو، پر بھو رام، محمد فیصل ،وغیرہ موجود تھے ۔