شینزو آبے پھر جاپان کے وزیراعظم بن گئے

ٹوکیویکم نومبر(آئی این ایس انڈیا)شینزو آبے کو جاپانی پارلیمان نے ایک مرتبہ پھر سربراہ حکومت منتخب کر لیا ہے۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کومائٹو نامی جما عت کی شمولیت کے بعد اس اتحاد کے پاس پارلیما ن کی دو تہائی نشستیں ہیں۔ اب آئین میں تبدیلی کے منصوبے کی راہ ہمورا ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا کے سا تھ تازہ کشیدگی کے تناظر میں آبے آئین میں درج امن پسندی کی شق بدلنا چاہتے ہیں۔ جاپانی آئین کے مطابق ملکی دستے صرف اسی وقت لڑ سکتے ہیں یا گولی چلا سکتے ہیں جب ملکی سرحدی حدود میں کوئی حملہ ہو۔