طلبا و طالبات نے لہرایا کامیابی کا پرچم ، الوداعی تقریب کا ہوا انعقاد

سیوان ، 23 نومبر ( راجیش کمار ) ضلع ہیڈ کوارٹر واقع امریکن انسٹی چیوٹ کے بچوں نے ایک بار پھر اپنی کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیا ہے، جس سے ضلع کا نام پوری ریاست و ملک میں روشن ہوگیا ہے۔ اس کو لے کر طلبا و اساتذہ کے ذریعہ ایک بیچ کے الوداعی تقریب کا انعقاد ادارہ کے احاطہ میں کیاگیا ، جس میں بچوں نے جم کر اپنے اساتذہ کی تعریف کی ۔ ان بچوں نے اچھی انگریزی بول کر اپنے ماں باپ کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر امریکن انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر سمیرا اور سنٹر منیجر رتنا چوہان نے کہا کہ تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں ہے۔ اس دولت کو نہ تو کوئی چرا سکتا ہے اور نہ کوئی چھین سکتا ہے ۔ پوری تعلیم کے بغیر ہمہ جہت ترقی کی بات بے معنی ہوجائے گی۔ سبھی لوگ یہ کوشش ضرور کریں کہ تعلیم کی ترقی کے لئے قدم اٹھائیں اور اپنے آس پاس کے ویسے سبھی بچوں کو اسکول ضرور بھیجیں جو کسی وجہ سے اسکول نہیں جاپارہے ہیں۔ مقرررین نے مزید کہا کہ تعلیم کے توسط سے سبھی لوگ بلندیوں کو آسانی سے چھوسکتے ہیں۔ تعلیم نہیں تو کچھ نہیں ۔ اس موقع پر امام ، راکیش ، سبھی ٹرینر موجود رہے ۔گذشتہ 10 سالوں سے چل رہے اس ادارہ سے ہزاروں بچوں کو انگریزی سکھا کر کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا ۔ امریکن انسٹی چیوٹ کے کامیاب بچے صرف ہندوستان ہی نہیں بیرو ن ملک میں بھی اپنی انگریزی کا جلوہ دکھا رہے ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ الگ الگ مقاما ت پر بھی ہمارے طلبا بڑی بڑی کمپنیوں میں کام کررہے ہیں۔ کمار اسنیپ ڈیل میں کام کرتے ہیں۔ ایم جان میں راہل کمار ، امیت کمار، صحافی نوئیڈاجو سیوان کے رہنے والے ہیں آج سینکڑوں جو اپنی منزل پاکر اپنے خاندان کے ساتھ خوش ہیں۔ اس الوداعی تقریب کے موقع پر امریکن انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ آج کے دور میں انگریزی نہیں تو کچھ بھی نہیں ۔ اگر آپ اچھی انگریزی بولتے ہیں تو آپ اپنی زندگی میں کامیاب ہیں، ساتھ ساتھ امریکن انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر نے اپنے ادارہ میں پڑھنے والے سبھی بچوں کو بہت بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے سبھی بچوں کو پرائیویٹ کمپنیوں میں نوکری بھی دلوائیں گے ۔ انگریزی سیکھنے کے بعد فوراََ جاب بھی کرسکتے ہیں ۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے جیسے کال سنٹر، پرائیویٹ بینک یہ سارے جاب دہلی اور نوئیڈ ا میں ہوں گے ۔اس الوداعی تقریب کے موقع پر سبھی کامیاب بچے جو آرتی سونی ، مسکان ، رقیہ ، رفعت خان ، اکرم رضا، معراج ، امن گیری اور سہیل موجود رہے۔