عراقی فورسز نے رواہ ضلع بھی داعش سے واپس لے لیا

بغداد،۸۱نومبر(پی ایس آئی)عراقی فو ج نے جمعے کے روز انبار صوبے کے ضلعے راوہ کو مکمل طور پر داعش تنظیم سے واپس لے لیا جس کے بعد ضلعے کی سرکاری عمارت پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا۔عراقی وزیر دفاع عرفان الحیالی نے دا عش کے خلاف اس کامیابی پر عراقی فورسز اور عوا م کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ’العربیہ‘سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز انبار صو بے کے مغرب میں داعش تنظیم کے آخری گڑھ پر بڑی تیزی سے فتح حاصل کی۔ الحیالی کے مطابق داعش تنظیم کا باب بند کر دیا گیا ہے اور عراقی فورسز یکے بعد دیگرے عراق کے شہروں کی تطہیر کا عمل انجام دیتی رہیں یہاں تک کہ شدت پسندو ں سے فتح کو چھین لیا۔اس سے قبل العربیہ کے نما ئندے نے بتایا تھا کہ عراقی سکیور ٹی فورسز اور مقامی قبائل نے انبار صوبے کے مغر بی شہر راوہ پر کئی سمتوں سے حملہ کر دیا۔ اس دوران عراقی فو رسز کے ہیلی کاپٹروں اور بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔ دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ راوہ سے داعش تنظیم کے نکالے جانے کے باوجود تنظیم اب بھی تقریبا 18 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر قابض ہے جو عراق کے کل رقبے کے 4% کے برابر ہے۔ یہ علاقہ انبار اور نینوی صوبوں کے درمیان میں واقع ہے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے جمعرات کے روز اس بات کا اظہار کیا کہ داعش تنظیم کی جانب سے اعلان کردہ خود ساختہ ’خلافت کی ریاست‘ کا اختتا م قریب آ چکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مشیر بریئن ہاک کے مطا بق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن داعش تنظیم کے خاتمے کے مقصد سے ذاتی سفارت کاری میں سر گرم انداز سے شریک ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ داعش اپنی نام نہاد خلافت کے ساتھ رواں سال کے اختتام سے قبل اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔امریکہ کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد نے جعمرات کے روز اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش شام اور عراق میں اپنے زیر قبضہ مجمو عی اراضی میں 95% سے ہاتھ دھو چکی ہے۔