عراق : مغربی صحراءمیں نیا محاذ ، 36 دیہات کا کنٹرول واپس

ؓبغداد26نومبر (آئی این ایس انڈیا) عراق میں مشترکہ آپریشنز کی کمان کے ایک اعلان کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے مغربی صحرائی علاقوں میں بین الاقوامی اتحاد کے طیارو ں کے حملوں کے دوران داعش تنظیم کے کئی ارکا ن ہلا ک اور گولہ بارود سے بھری متعدد گاڑیا ں تبا ہو گئیں۔ عسکری کارروائیوں کے کمانڈر عبد الامیر یار اللہ نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے 36 دیہا ت اور اندازا 4200 مربع کلو میٹر کا رقبہ واپس لے لیا ہے۔عراقی فورسز نے ہفتے کے روز مغربی صحرائی اور دیہی علاقوں کو داعش کے بچے کھچے عنا صر سے پاک کرنے کے لیے نئی کارروا ئی کا آغاز کیا۔ ایک عسکری ذمے دار کے مطابق مذکورہ عناصر عراق کے تمام شہروں اور قصبوں پر کنٹرول واپس لیے جانے کے نتیجے میں فرار ہو کر ان علاقوں کا ر±خ کیا۔جمعرات کے روز شام کی سر حد تک پھیلے ہوئے مغربی صحراءمیں اپنی آ خری کارروائی کے آغاز کے بعد عراقی فورسز نے ہفتے کے روز انبار صوبے سے تیسرے محاذ کا آغاز کیا ۔ یاد رہے کہ یہ آخری آپریشن شمار کیا جا رہا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ وزیراعظم حیدر العبا دی عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کی مکمل ہزیمت کا اعلان کر دیں گے۔واضح رہے کہ عرا قی فورسز نے 17 اکتوبر 2016 شدت پسند و ں کے گڑ ھ کے خلاف موصل سے آپریشن کا آغا ز کیا تحا۔ موصل کو مکمل طور پر واپس لینے میں نو ماہ کا عرصہ لگا اس کے بعد تلعفر اور حویجہ کو کو آزاد کرا تے ہوئے ملک کے مغرب میں انبار صوبے پہنچا گیا۔