فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کیا ماک ڈریل ،آگ سے حفاظت کی دی گئی جانکاری

چھپرہ ،20 نومبر ( عامر افضل خان ) ٹھنڈ کے موسم میں ہونے والی آگزنی کے واقعات کو روکنے کے مقصد سے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے شہر کے شیام چک میں ماک ڈریل کیا اور عام لوگوں کو بیدار کیا۔ سرکار کی ہدایت کی روشنی میں ضلع فائر بریگیڈ افسر سنتوش کمار پانڈے کی قیادت میں فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ لگنے کے وجوہات ، تحفظ کی تدابیراور اس دوران کئے جانے والے راحت و بچاو¿ کے کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔شیام چک واقع سنجیونی نرسنگ ہوم اور میٹرنیٹی سنٹر کے احاطہ میں منعقد ماک ڈریل کیاگیا ۔ اس دوران فائر بریگیڈ ملازمین نے گیس سلنڈر سے رساو¿ کی وجہ کر آگ لگنے پر اسے بجھانے کا طریقہ بتایا اور کئی لوگوں سے آگ بجھواکر دکھایا۔ کثیر منزلہ عمارتوں میں آتش زدگی تحفظ کے تدبیر کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ نرسنگ ہوم اور اسپتال میں ہونے والی آتش زدگی کے واقعات کے دوران کئے جانے والے راحت و بچاو¿ کے کام کے بارے میں میڈیکل ملازمین کو تفصیل سے جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انل کمار ،ڈاکٹر سنجیو پر ساد، آکاش کمار، جینتی دیوی ، مایا دیوی، سریتا سنگھ ، ریتا دیوی، جوہی کماری ، منی دیوی ، لکچھمن کمار ، پنٹو کمار ، شیلش کمار ، امیش رائے، اجیت کمار شرما ، اجیت کمار، امیت کمار ، سنجیت کمار سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔