پیرس28نومبر (آئی این ایس انڈیا)فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں مغربی افریقی ملک ب±رکینا فاس±و کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ برکینا فاسو کے دورے کے بعد آئیوری کوسٹ اور گھانا بھی جائیں گے۔ آئیوری کوسٹ میں ماکروں یورپی یونین افریقہ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وہ برکینا فاسو کے دورے کے دوران پانچ افریقی ممالک کی جانب سے قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی فورس کی حمایت کا اعلا ن بھی کریں گے۔ وہ آج بروز منگل ووگاڈوگو یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی مرکوز مرکوز رکھیں گے۔