فلم ’پدماوتی ‘ کی مخالفت میں چھتریہ سبھا ، نے پورے شہر میں نکالی ریلی

بکسر ،18 نومبر ( نمائندہ ) فلم پدماوتی کے خلاف چھتریہ مہا سبھا نے پورے شہر میں ریلی نکالی ۔جس میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے ۔ ریلی میں پیدل اور بائک سے پورے شہر میں مخالفت کی گئی۔ پروگرام کی قیادت چھتریہ مہا سبھا کے یووا ریاست کے صدر ببو ا سنگھ عرف پرنب سنگھ نے کیا۔ ریلی شہر کے گولمبر ہوتے ہوئے سنڈیکیٹ سے ہوتے ہوئے یمونا چوک ہوتے ہوئے ویر کنور سنگھ چوک پر ختم ہوئی ۔جہاں فلم کے ڈائریکٹر سنجے بھنسالی کا پتلانذر آتش کیاگیا۔ یووا ریاستی صدر ببو اسنگھ عرف پرنب سنگھ نے کہا کہ رانی پدماوتی نے ہندو مذہب کی حفاظت کرتے ہوئے علاءالدین خلجی کے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ڈائریکٹر پد ماوتی کو خلجی کی محبوبہ کی شکل میں رقص کرتے ہوئے دکھا یا ہے ، جو سچائی سے پرے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم پد ما وتی میں رانی پدماوتی کی قربانی اور بہادر ی کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔جسے چھتریہ سماج کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت سماج کی تاریخ کافی سنہری ہے ۔سنہری اور بہادری سے بھر پور رہی ہے۔ ہندوستانی تاریخ سے چھتریہ سماج کی تاریخ نکال دی جائے گی تو وہ صفر ہوجائے گا۔ آج کل ملک میں چھتریہ سماج کو نیچا دکھانے کی رسم سی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت سماج فلموں میں ویلن کی شکل میں دکھا یا جاتا ہے۔ جبکہ پورے ہندوستان میں راجپوتوں کا ملک کی آزادی میں اہم کردار ہے۔ لیکن فلم میں راجپوتوں کو توہین کی گئی ہے۔ چھتریہ مہا سبھا کی ریلی میں جئے شری رام کے نعرے خوب لگے ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ آج مہاویر جینتی ہے۔ ریلی میں سنجے بھنسالی کے خلاف بھی جم کر نعرے بازی کی ۔