فیڈرر 14ویں مرتبہ سیمی فائنل میں

لندن،15نومبر(یواین آئی)سوس ماسٹر روجر فیڈرر کو یوتھ جرمن کھلاڑی ایلیکزانڈر جویریو کے خلاف یہاں اے ٹی پی فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے میں پسینہ بہانا پڑگیا لین آخر کار اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ 6-7, 7-5, 1-6 کی جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جویریو سے 16سال سینئر 36سالہ فیڈرر نے تیسرے سیٹ میں سخت مشقت کرتے ہوئے اپنے تجربے کے بنسبت 1-6سے اسے جیتا۔19بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن نے دو گھنٹے 11منٹ تک چلے اس مقابلے میں جیت کے ساتھ آخری چار میں جگہ بنا لی ہے ۔سال کے آخری مقبول ٹورنامنٹ میں 15میں سے یہ 14واں موقع ہے جب فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ فیڈرر سے ہارنے کے بعد جویریو کو اب جمعرات کو اگلے میچ میں امریکہ کے جیک ساک سے مقابلے کے لئے اترنا ہوگا جس سے بورس بے کر گروپ سے دیگر کوالیفائر کا فیصلہ ہوگا۔ساک نے اس سے پہلے دیگرمیچ میں مارن سلچ کو 7-5, 2-6, 6-7 سے ہرایا ۔سلچ ف مسلسل دو میچ ہارکر باہر ہوگئے ہیں۔ دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اس بار لندن کے اوٹو ایرینا میں اپنے ریکارڈ ساتویں خطاب کے لیئے کھیل رہے ہیں اور نمبر ون اسپین کے رافیل نڈال کے ہٹنے کے بعد وہ خطاب کے مضبوط دعوے دار مانے جارہے ہیں۔فیڈرر نے کہا ”ریکارڈ 14ویں بارسیمی فائنل میں پہنچنا اچھا احساس ہے ۔” فیڈرر نے ساتھ ہی 20سال کے جویریو کو انہیں سخت ٹکر دینے کے بھی سراہا۔سوس کھلاڑی نے کہا”میں ان کے مستقبل کے لئے بے حد دپرجوش ہوں۔وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں جن میں بہتر کرنے کی صلاحیت ہے ۔”نڈال کی غیر موجودگی میں شائقین کو فیڈرر اور جویریو کے درمیان میچ کا سب سے زیادہ انتظار تھا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کل چار بار میچ ہوئے ہیں جس میں جرمن کھلاڑی فڈرر کو ہوپ مین کپ سمیت دو بار ہرا چکے ہیں۔