لالو کا پلٹ وار:تیجسوی بچہ نہیں ،چچا ہے

پٹنہ 13 نومبر (تاثیر بیورو):آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیش خاندان سے محروم آدمی ہیں۔ ان کا آخری وقت آچکا ہے اور جلد ہی ان کا وجود ختم ہوجائے گا اور تیجسوی بچہ نہیں ان کا چچا ہے۔ وقت آنے پر پتہ چل جائے گاکہ عوام کس کا وجود ختم کریںگے۔ لالو نے یہ بھی کہا کہ 2020 کے اسمبلی انتخاب میں عوام دکھادے گی کہ کس کا وجود رہے گا اور کس کا ختم ہوجائے گا۔ ابھی سے جو لوگ پیش گوئی کررہے ہیں انہیں عوام سبق سکھادیںگے۔ لوگ ہمیں پوسٹر بوائے کہہ رہے ہیں تو خود کو بھی دیکھ لیں۔ دراصل وزیراعلیٰ نے آج لوک سنواد پروگرام کے بعد میڈیا سے خطاب کے دوران یہ کہا تھا کہ لالو میڈیا میں بنے رہنے کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ تیجسوی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ تو ابھی بچے ہیں ان کی باتوں کا کیا جواب دینا۔ تیجسوی کو تو اپنے والد کے اعمال کی سزا بھگتنی پڑرہی ہے۔